تازہ ترینرجحانکھیل
Trending

پاک آسٹریلیا سیمی فائنل میں جیت گرین شرٹس کی ہوگی، ویسٹ انڈین لیجنڈ کرکٹر برائن لارا کی بیشگوئی

شیئر کریں

کراچی: عالمی ٹی ٹوئنٹی کپ 2021 کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹاکرا آج ہورہا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل کو لیکر دنیائے کرکٹ کے بڑے بڑے لیجنڈ کرکٹرز بھی بہت پرجوش ہیں، انھیں میں سے ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان اور لیجنڈ کرکٹر برائن لارا نے آج کے میچ میں پاکستان کے کامیاب ہونے کی پیشگوئی کر دی ہے۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان برائن لارا نے کا کہنا ہے کہ میری پیشگوئی ہے کہ پاکستان آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل جیت جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ بے شک آسٹریلیا خطرناک ٹیم ہے اور مضبوط لائن اپ رکھنے کی وجہ سے کسی بھی ٹیم کو شکست دے سکتی ہے۔

لیجنڈ کرکٹر نے پاکستان ٹیم سے متعلق پیغام میں کہا کہ گرین شرٹس کی بیٹنگ اور بولنگ میں اتنی صلاحیت موجود ہے کہ فائنل میں پہنچ سکتی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی برائن لارا کی جانب سے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کی جیت کی پیشگوئی درست ثابت ہوئی تھی، اور ہوا بھی ایسا ہی کہ پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کی ٹیم کے خلاف کامیابی حاصل کرکے فائنل میں پہنچ گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button