تازہ ترینرجحانلائف اسٹائل
Trending

نویں آگاہی ایوارڈز 2021 میں 70 سے زائد صحافیوں نے ایوارڈ جیت لیا

ایوارڈز کا مقصد گمراہ کن، جھوٹی اور بدنیتی پر مبنی معلومات کا مقابلہ کرنا ہے اور عوامی پالیسی کو اجاگر کرنے والے صحافیوں کی خدمات کو تسلیم کرنا ہے

شیئر کریں

اسلام آباد: آگاہی ایوارڈز 2021 میں موجودہ گمراہ کن معلومات اور افواہوں کے ڈیجیٹل دور میں صحافیوں کی اخلاقی اور پیشہ ورانہ طرز عمل کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔

اسلام آباد میں منعقدہ نویں آگاہی ایوارڈز میڈیا کی اخلاقیات اور پیشہ ورانہ کار کردگی کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی۔ پاکستان بھر سے 70 صحافیوں کو پرنٹ، ٹیلی ویژن، ریڈیو اور آن لائن کے متعلقہ شعبوں میں ان کی بہترین کار کردگی کی بنیاد پر انعامات دیئے گئے۔

آگاہی ایوارڈز کی تقریب مشترکہ طور پر ‘آگاہی’ اور مشعل نے جرنلسٹس ایسوسی ایشنز، تعلیمی اداروں کے ‘تھنک ٹینکس اور نجی شعبوں کے اداروں کے تعاون سے منعقد کی۔ آگاہی ایوارڈز ایک سالانہ تقریب ہے جو صحافت میں بہترین کارکردگی کے اعزاز میں منعقد کی جاتی ہے۔

جس میں ملک بھر میں صحافیوں کی جراءت، لگن اور صحافت میں نمایاں، شاندار کردار کو تسلیم کیا جاتا ہے۔ سال بہ سال، ان انعامات کو حاصل کرنے والوں نے سیاسی اور معاشی دباؤ کے سامنے اور میڈیا پر عوام کے اعتماد کو بحال رکھتے ہوئے شاندار کام سر انجام دیئے جن کا ملک بھر میں لوگوں کی زندگیوں پر اثر ڈالا۔

عامر جہانگیر، آگاہی ایوارڈز کے شریک بانی اور چیف ایگزیکٹیو افسر نے کہا،” آگاہی ایوارڈز کا مقصد پاکستان میں حقیقت پر مبنی، معلومات سے بھر پور رپورٹنگ اور تحقیقاتی صحافت کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

آگاہی ایوارڈز ملک میں انسانی دلچسپی اور اثر انداز ہونے والی صحافت کو تسلیم کرتے ہوئے جشن مناتی ہے۔

” معلومات کی ‘صحت و صفائی’ کی حوصلہ افزائی کے لئے اس سال ہم ‘ٹرسٹ فیلو شپ ‘ بنیاد مہیا کر رہے ہیں ۔ آگاہی ایوارڈز 2021 حاصل کرنے والوں میں کچھ منتخب انعام یافتگان کے لئے ‘کلام سنٹر آف ٹرسٹنگ سوسائیٹیز’ نے ایک پروگرام وضح کیا ہے جس کا مقصد معاشرے کے اندر ہمارے تعلیمی اور معلمین کے نیٹورک میں اعتماد پیدا کرنا ہے۔”

یہ بات آگاہی ایوارڈز کے شریک بانی، پُریش چوہدری نے کہی۔ ‘ٹرسٹ فیلو شپ ‘ پروگرام پیشہ ورانہ ترقی کے لئے ایک کورس کو آغاز کر رہا ہے۔” معلومات کی خرابیوں/عوارض کے خطرات ” کے مقابلے میں اس کا مقصد ملک میں حقائق پر مبنی رپورٹنگ کی صورت حال کو بہتر بنانا ہے۔

اس کورس کے شرکا تربیتی دورانیوں سے گذریں گے جن کا مقصد غلط معلومات فراہم کرنے، جھوٹی خبریں دینے اور بدنیتی پر مبنی معلومات کے ان معلوم اور نامعلوم عوارض کے خطرات کو بہتر طور پر اعلیٰ سطح پر سمجھنے میں ان کی انفرادی صلاحیتوں کی تعمیر کرنا ہے ۔”

3000 سے زیادہ صحافیوں نے 70 سے زیادہ مختلف شعبوں میں اپنا کام پیش کیا ہے۔اپنا کام جمع کرانے کی دعوت عام اس سال اگست سے نومبرتک تھی۔ ان کی کہانیوں کا طے شدہ معیار پر جائزہ لینے کے لئے قومی اور بین الاقوامی ماہرین کی جیوری تشکیل دی گئی تھی۔ یہ معیار یونیسکو کے میدیا ڈیولپمنٹ اشاریوں کے مطابق اور ‘سنٹر فار میڈیا انڈیکیٹرز ‘ کے تعاون سے’ آگاہی’ نے طے کیا تھا۔

یہ انعامات تین واضح شعبوں میں تقسیم کئے گئے تھے۔

پہلا؛ عوام کا انتخاب؛ آگاہی کی ویب سائٹ پر عوام کی ووٹنگ اور موبائل فون پر ایس ایم ایس کی بنیاد پر۔

دوسرا؛ آگاہی کے بانیان کو انتخاب، ان انعامات کو آگاہی ایوارڈ کے بانیوں نے میڈیا انڈسٹری میں نئے رجحانات اور پیشرفت کو مد نظر رکھتے ہوئے منتخب کیا اور

تیسرا؛ جیوری کا انتخاب۔جو کام صحافیوں نے پیش کیا اور قومی اور بین الاقوامی جیوری کے پینل جو ماہرین تعلیم، محققین، اس صنعت میں ماہرین، ترقی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button