
تباہ کن سیلاب سے اتراکھنڈ کے دھرالی میں 70 سے زائد افراد کے ہلاک ہونے کا خطرہ!
لاپتہ افراد کی تعداد میں اضافہ:
اتراکھنڈ کے سیاحتی مقام دھرالی میں ایک ہفتہ قبل آنے والے شدید سیلاب کے بعد سے کم از کم 68 افراد ابھی بھی لاپتہ ہیں۔
5 اگست کو پیش آنے والے اس المناک واقعہ میں چار افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے،
جس کے بعد متوقع ہے کہ مجموعی اموات کی تعداد 70 سے تجاوز کر جائے گی۔
عینی شاہدین کی ویڈیوز میں دکھایا گیا ہے کہ برفانی پانی کا ایک بڑا ریلا ملبہ اور مٹی لے کر متعدد
عمارتوں کو بہا کر لے گیا۔ قدرتی آفات سے نمٹنے والے اداروں کے مطابق،
امدادی ٹیمیں منگل کو ملبے سے لاشیں تلاش کرنے میں مصروف تھیں۔
نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس کے افسر گمبھیر سنگھ چوہان نے بتایا کہ سونگھنے والے کتوں نے کئی
مقامات پر لاشوں کی نشاندہی کی ہے، لیکن کھدائی کے دوران پانی نکل آیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ٹیمیں گراؤنڈ پینیٹریٹنگ ریڈار کی مدد سے بھی تلاش کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔
ابتدائی طور پر، 100 سے زائد افراد کو لاپتہ قرار دیا گیا تھا، لیکن سڑکوں کے بہہ جانے اور موبائل رابطے
منقطع ہونے کے باعث فہرست میں تصدیق میں چند دن لگ گئے۔ مقامی حکام کے مطابق،
اب بھی لاپتہ افراد میں 44 بھارتی، 22 نیپالی اور 9 فوجی شامل ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ جون سے ستمبر تک جاری رہنے والی مون سون کی شدید بارشیں سیلاب
اور لینڈ سلائیڈنگ کا سبب بن رہی ہیں، لیکن موسمیاتی تبدیلی اور
غیر منصوبہ بند تعمیرات ان قدرتی آفات کی شدت اور تعداد میں اضافہ کر رہی ہیں۔