9 سالہ طویل رفاقت کے بعد کرسٹیانو رونالڈو اور جارجینا نے منگنی کرلی

رونالڈو اور جارجینا کی محبت کی داستان اختتام پذیر، منگنی کی خوشخبری!
دنیا کے معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور ان کی دیرینہ محبت، جارجینا روڈریگز، آخرکار ایک نئے مرحلے میں داخل ہو گئے ہیں۔
9 سال کے طویل سفر کے بعد، جارجینا نے اپنی منگنی کا اعلان کر دیا ہے۔
گزشتہ روز، 31 سالہ جارجینا نے رونالڈو کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی،
جس میں ان کا ہاتھ رونالڈو کے ہاتھ پر رکھا ہوا ہے اور ان کی انگلی میں ایک خوبصورت ہیرے کی انگوٹھی نمایاں ہے۔
جارجینا نے اس تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’ہاں، میں مانتی ہوں،
اس زندگی میں بھی اور آنے والی تمام زندگیوں میں بھی۔‘ یہ جوڑا 2016 میں میڈرڈ کے ایک گُچی اسٹور
میں ملاقات کے بعد سے ساتھ ہے، جہاں جارجینا روڈریگز ملازمت کر رہی تھیں۔
ان کے دو بیٹے ہیں، اور رونالڈو کے دیگر تین بچوں کی پرورش میں بھی دونوں شریک ہیں۔
یاد رہے کہ 2022 میں ان کے جڑواں بچوں میں سے ایک لڑکے کا انتقال ہو گیا تھا۔
جارجینا کی منگنی کی انگوٹھی ایک دلکش اوول کٹ ہیرے سے مزین ہے،
جو ایک نفیس بینڈ پر جڑی ہوئی ہے، اور اس لمحے کو خاص بنا رہی ہے۔
گلوکار عاطف اسلم کے والد طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے