انٹرٹینمنٹتازہ ترینرجحان
Trending

سندھ حکومت نے عمر شریف کو بذریعہ ائیر ایمبولینس امریکا پہنچانے کے انتظامات کرلیے

شیئر کریں

کراچی: حکومت سندھ نے معروف فنکار عمر شریف کی علالت کے پیش نظر امریکا جانے کے لیے ائیر ایمبولینس کا انتظام کردیا ہے۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے اس حوالے سے یقین دہانی کرائی ہے جبکہ وفاقی حکومت عمر شریف کو ویزے کے حصول میں مدد فراہم کرے گی۔

لیجنڈری کامیڈین کی اہلیہ زرین عمر شریف نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمر شریف ائیر ایمبولینس کے ذریعے واشنگٹن جائیں گے۔

عمر شریف کے بیٹے جواد نے حکومت کی جانب سے فوری انتظامات کرنے پر حکومتی نمائندگان اور ان تمام افراد کا شکریہ ادا کیا ہے جو ان کے والد کے لیے دعا گو ہیں۔

گزشتہ روز کراچی میں گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وفاقی وزیر فواد چوہدری نے بھی عمر شریف کی عیادت کی تھی اور وفاقی حکومت کی جانب سے ان کے علاج کے لیے بورڈ تشکیل دینے کا بھی اعلان کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ عمر شریف کی طبیعت دل کے عارضے کی وجہ سے کچھ عرصے سے ناساز ہے۔ جبکہ ان کا علاج کراچی کے نجی اسپتال میں جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button