تازہ ترینرجحانصحت
Trending

کورونا وائرس کی تیسری لہر، حکومت سندھ کا پابندی سے متعلق ہدایت نامہ جاری

Spread the love

کراچی: ملک بھر میں کورونا وائرس حالیہ لہر میں تیزی کے بعد ایں سی او سی کی جانب سے صوبوں کو وائرس کی بگڑتی ہوئی صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔

جس کے بعد سندھ میں کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر صوبائی حکومت نے نئی پابندیوں کا اطلاق کردیا گیا۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ ہدایت نامہ میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ صوبہ بھر میں 15 اپریل تک اسمارٹ لاک ڈاؤن رہے گا۔

کورونا وائرس تیسری لہر سندھ حکومت کا نوٹفیکشن جاری
کورونا وائرس تیسری لہر سندھ حکومت کا نوٹیفیکشن جاری

نوٹیفیکیشن کے مطابق تمام تجارتی و کاروباری مرکز صبح 6 بجے سے رات 10 بجے تک کھلیں گے جبکہ تفریحی مقامات شام 6 بجے بند کر دئے جائیں گے

شادی کی تقریبات سے متعلق نوٹیفیکیشن میں ہدایات جاری کی گئی ہیں جس کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاؤن میں شادی ہالز ایس او پی کے تحت رات 10 بجے تک کھولے جاسکیں گے۔

شادی ہال اور دیگر تقریبات میں بوفے سروس پر مکمل پابندی ہوگی جبکہ شادی کی دعوت میں 300 افراد کو شرکت کی اجازت ہوگی۔

یاد رہے گزشتہ دنوں کورونا وائرس کی تیسری لہر کے ساتھ صوبہ پنجاب کو لپیٹ میں لے لیا ہے جس کی وجہ سے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

پنجاب حکومت نے کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر صوبہ کے مختلف اضلاع میں لاک ڈاؤں کا اطلاق کردیا گیا ہے اور تعلیمی ادارے بھی بند کر دیئے گئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button