پاکستانتازہ ترینرجحان

خیبر پختونخوا میں سیلاب نے تباہی مچادی، 300 سے زائد ہلاکتیں، سیکڑوں لاپتہ

شیئر کریں

شدید سیلاب سے خیبر پختونخوا میں تباہی!

ہلاکتوں کی تعداد 300 سے تجاوز، بونیر سب سے زیادہ متاثر:

خیبر پختونخوا میں حالیہ شدید سیلاب کے باعث ہونے والی تباہی میں اب تک 300 سے زائد افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں،

جن میں سب سے زیادہ نقصان ضلع بونیر میں ہوا ہے۔ پی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر جنرل اسفندیار خٹک

نے پشاور میں ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ صرف بونیر میں 213 افراد ہلاک اور 126 زخمی ہوئے ہیں،

جبکہ 156 مکان مکمل یا جزوی طور پر تباہ ہو چکے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ کم از کم 1500 افراد

ابھی بھی ملبے تلے دبے ہو سکتے ہیں، اور شانگلہ میں بھی ایسے خدشات موجود ہیں۔

مسلسل موسمی بارشوں کی وجہ سے ہیلی کاپٹر آپریشنز میں بھی تاخیر کا سامنا ہے۔

اسفندیار خٹک نے مزید بتایا کہ حکومت نے بونیر ضلعی انتظامیہ کے لیے 500 ملین روپے کی امدادی رقم مختص کی ہے،

اور اب تک 54 ٹرک خوراک اور دیگر ریلیف اشیا بھیجی جا چکی ہیں۔

صوبے کے تمام اضلاع ہائی الرٹ پر ہیں اور ریسکیو آپریشنز جاری ہیں۔

ریسکیو 1122 کے ڈائریکٹر جنرل طیب عبد اللہ نے کہا کہ اب تک 300 لاشیں نکالی جا چکی ہیں اور

510 افراد کو سیلابی پانی سے زندہ بچایا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دریا کے کناروں پر 176 ریسکیو

یونٹس اور 60 ایمرجنسی پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں، جبکہ 1,800 اہلکار اور 264 غوطہ خور متاثرہ علاقوں

میں موجود ہیں۔ بونیر میں ملبہ ہٹانے کے لیے اضافی طور پر 60 ریسکیو اہلکار بھی تعینات کیے گئے ہیں۔

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button