کراچی: جعفر بزنس سسٹمز (جے بی ایس) نے بینک اسلامی پاکستان لمیٹڈ کی متعدد شاخوں میں (اینڈ پوائنٹ منیجر سافٹ ویئر) Ivanti Security Controls Patch Management کا نفاذ کردیا ہے۔
اس منصوبے کو طے کردہ وقت سے قبل مکمل کیا گیا ہے۔
منصوبے کی تکمیل کی دستاویزات پر جے بی ایس کے جنرل منیجر واجد علی خان اور بینک اسلامی پاکستان لمیٹڈ کے ہیڈ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی محمد عدنان صدیقی نے دستخط کیے۔
اس منصوبے کے کئی فوائد ہیں۔ یہ منصوبہ نہ صرف معیاری حفاظتی اقدامات فراہم کرکے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کے ماحول کو صاف و شفاف بناتا ہے بلکہ کمپیوٹرز سے ہارڈ ویئر اور سافٹ ویئر کی انوینٹری معلومات حاصل کر کے کارکردگی میں اضافہ کرتا ہے۔
اس کا منظم و خودکار پروگرام ممنوع اشیاء کی روک تھام اور اُن کا پتہ لگانے کے ساتھ کمپیوٹرز کو ایک جگہ پر یکجا کرتا ہے، کارآمد ڈیٹا اور رپورٹنگ ٹولز فراہم کرتا ہے اور نیویگیٹ اور ٹربل شوٹ کو آسان بناتا ہے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جے بی ایس کے جنرل منیجر واجد علی خان نے کہا کہ آج کے دور میں ڈیٹا کاروبار کا ایک اہم جز ہے۔ آج کی دنیا میں ڈیٹا جمع کرنا تو آسان ہے لیکن اُسے سائبر حملوں و دیگر خطرات سے بچانا بہت اہم ہے، جو کسی بھی ادارے کے موثر طریقے سے کام کرنے کے لیے بہت ضروری ہے۔ مجھے یقین ہے کہ ہمارا فراہم کردہ سلوشن محفوظ ماحول میں صارفین کو بغیر کسی رکاوٹ سروس فراہم کرنے میں بینک اسلامی کی مدد کرے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہماری جانب سے فراہم کردہ سافٹ ویئر ٹول مسلسل سیکیورٹی اپ ڈیٹس فراہم کرنے کے ساتھ خطرات، وائرس کی نشاندہی اور کسی بھی کمی کا پتہ لگا سکتا ہے۔ ساتھ ہی نیٹ ورک یا صارف کی پیداواری صلاحیت پر سمجھوتہ کیے بغیر patches کی مدد سے ہزاروں کلائنٹ کے سسٹمز کو درست بھی کرسکتا ہے۔
اس پیش رفت پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بینک اسلامی پاکستان کے ہیڈ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی محمد عدنان صدیقی نے کہا کہ ایک سرکردہ اسلامی بینک کے ناطے ہمیں اپنی حفاظت اور پیداواری صلاحیت میں بہتری کے لیے ایسے خودکار نظام کی ضرورت تھی جو خطرات اور کمزوریوں کا پتہ لگا سکے اور اس کی موثر روک تھام کرسکے۔
شراکت داروں کی جانب سے پیش کردہ مختلف سلوشن کے proof of concept (POC) کے بعد بینک اسلامی نے انٹرپرائز اور ڈیسک ٹاپ ماحول کے لیے پیچ مینجمنٹ سلوشن کے Ivanti Security controls کا انتخاب کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ Ivanti کی مدد سے ہم نے انٹرپرائز اور ڈیسک ٹاپ ماحول میں پیچنگ کے عمل کو خودکار بنایا اور کاروباری مقاصد کے حصول کے لیے vanti کی مدد سے اپنی تکنیکی ٹیم کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ کیا اور بینک کے انفرااسٹرکچر میں موجود کمزوریوں کو دور اور کنٹرول کیا۔
میں بہترین پیشہ وارانہ خدمات پر جے بی ایس کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، جس کی وجہ سے سلوشن کا نفاذ دیے گئے وقت سے پہلے سے ہی ہوگیا ہے۔