انٹرٹینمنٹپاکستانتازہ ترینکھیل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی ایک مرتبہ پھر نانا بن گیے۔

شاہد آفریدی یقینی طور پر شہر کے بہترین نانا ہوں گے۔ پاکستانی کرکٹر ایک بار پھر’نانا’ بن گئے۔ انکی بڑی بیٹی اقصیٰ نے ایک بچی کو جنم دیا۔ چند ماہ قبل شاہد نے دنیا کے ساتھ خوشخبری شیئر کی تھی کے ان کی دوسری بڑی بیٹی، انشا آفریدی، جس کی شادی پاکستانی فاسٹ باؤلر، شاہین شاہ آفریدی سے ہوئی ہے اس نے اپنے پہلے بچے کو جنم دیا، جس کا نام علی یار آفریدی ہے۔
اور اب ان کی بڑی بیٹی نے خاندان میں ایک اور نئے رکن کا استقبال کیا ہے اور پاکستانی کرکٹر نے خوشی سے چار چاند لگا دیے ہیں۔ سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر نواسی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو خوشخبری سنائی ہے۔
اپنے پیغام میں شاہد آفریدی نے کہا کہ الحمداللہ 16 دسمبر کو اللہ تعالیٰ نے اقصیٰ اور نصیر کو خوبصورت بیٹی ’آئرہ‘ سے نوازا ہے۔
سابق کپتان نے لکھا کہ بیٹیاں اللہ کی رحمت اور سب سے قیمتی نعمت ہیں، ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔
یاد رہے کہ شاہد خان آفریدی کی بڑی بیٹی اقصیٰ اور نصیر ناصر خان کا نکاح دسمبر 2022 میں ہوا تھا جبکہ ان کی رخصتی جولائی 2023 میں ہوئی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button