بزنستازہ ترین

کے الیکٹرک نے سسٹین ایبلٹی رپورٹ 2021 جاری کردی

توانائی کے مستقبل اور پاور سیکٹر کی پائیداری پر توجہ، کاروبار اور کمیونٹیز کی بہتری کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر بھی روشنی ڈالی گئی

شیئر کریں

کراچی: کے الیکٹرک (کے ای) نے Sustainability (سسٹین ایبلٹی) رپورٹ 2021 جاری کردی ہے، جس کے مطابق کمپنی کی پوری توجہ توانائی کے مستقبل اور پاور سیکٹر کی پائیداری پر ہے۔

رپورٹ میں کاروبار اور کمیونیٹیزکی بہتری کے لیے کیے گئے اقدامات پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے۔ یہ اقدامات اقوام متحدہ کے Sustainable Development Goals کے حصول کی جانب کمپنی کے عزم کا اعادہ ہے۔

نجکاری کے بعد سے Sustainability کے ای کے سوچ کا بنیادی جز رہی ہے، جسکی بطولت کمپنی نے محفوظ، قابل اعتماد اور سستی توانائی کی فراہمی کے ساتھ ساتھ سماجی و اقتصادی ترقی اور کمیونیٹیز کی خوشحالی کے لیے مسلسل سرمایہ کاری کی ہے۔

سال 2021-2020 میں لیے جانے والے کئی اہم اقدامات میں سے ایک منصوبہ ”سربلندی“ بھی ہے، جس کے ذریعے کراچی کے 12 سے زائدزیادہ نقصانات والے علاقوں پر توجہ مرکوز کی گئی۔ اس اقدام کے ذریعے تقریبا ایک کڑوڑ رہائشیوں پر مثبت اثرات مرتب ہوئے۔

اس حکمت عملی کے تحت کیے گئے اس اقدام کے ذریعے 100,000 سے زیادہ کم لاگت والے میٹر فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ائیرل بنڈل کیبلز کی تنصیب بھی کی گئی۔

ان علاقوں میں بجلی کی فراہمی کی صورتحال کومزید بہتر بنانے کے لیے کمپنی نے اپنے بنیادی انفراسٹرکچر کو اَپ گریڈ بھی کیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ کے ای نے کئی عوامی پارکس اور اسکولوں کی تزئین و آرائش بھی کی ہے، اور 6 واٹر فلٹریشن پلانٹس لگائے، جس سے تقریبا 55,000 سے زائد افراد مستفید ہوتے ہیں۔ علاوہ ازیں ان علاقوں میں فری میڈیکل کیمپ بھی لگائے گئے۔

کے ای نےDiversity اور Equality کو فروغ دینے کے لیے لائحہ عمل کے طور پر فروری 2021 میں ”روشنی باجی“ پروگرام بھی شروع کیا، جس کے تحت 40 خواتین کو کمیونٹیز میں حفاظتی شعور اجاگر کرنے کے لیے منتخب کیا گیا۔

گزشتہ 8 ماہ کے دوران ان خواتین نے 100,000 سے زیادہ گھروں کا دورہ کیا اور انہیں گھر میں بجلی کے محفوظ استعمال کے بارے میں آگاہی فراہم کی۔ مزید برآں ان خواتین کو اپنی دفاع، موٹرسائیکل چلانے اور اُس کی دیکھ بھال کی تربیت بھی دی گئی۔

8,000 سے زائد گھنٹوں پر مشتمل تربیتی کورس مکمل کرنے کے بعد یہ خواتین ملک کی پہلی سند یافتہ الیکٹریشن بھی بنیں، جو گھروں کے اندر سنگل فیز پر کی مکمل وائرنگ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

رواں سال اپریل میں کے ای نے KHI ایوارڈز شروع بھی، جس کے پہلے ایڈیشن میں کراچی کی ترقی میں تعاون کرنے والی تنظیموں کی حوصلہ افزائی کی گئی۔

KHI ایوارڈز میں 13 مختلف شعبوں میں 30 سے زائد فاتحین کا انتخاب سخت جانچ پڑتال کے بعد کیا گیا اور اس عمل کی شفافیت کے لیے اس کا آڈٹ EY Ford Rhodes Chartered Accountants سے کروایا گیا۔

COVID-19 کے خلاف بھی کے ای نے ٹھوس اقدامات لیت ہوئے کے ای نے اپنے ملازمین کی حفاظت کا خاص خیال رکھا اور اپنی تمام سہولت سینٹروں میں 100 فیصد ویکسی نیشن کو یقینی بنایا۔

حکومت سندھ اور نیپرا کے کوویڈ فری پاکستان کے حصول کے وژن کو آگے بڑھاتے ہوئے کے ای نے موبائل ہیلتھ ویکسی نیشن یونٹس بھی قائم کیے اور ایک مقامی این جی او کے تعاون سے اُن علاقوں میں ویکسی نیشن کو یقینی بنایا جہاں ویکسین تک رسائی محدود تھی۔

رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے چیف مارکیٹنگ، کمیونی کیشن اور کسٹمر ایکسپریئنس آفیسر سعدیہ دادا نے کہا کہ Sustainability کی یہ رپورٹ ان ہمارے ان اقدامات کی عکاس ہے جو ہم نے گزشتہ سال کیے۔

کمپنی ہر سطح پر Sustainability کے لیے بڑے پیمانے پر اقدامات کررہی ہے، ہم نہ صرف آٹو ڈیجیٹلائزیشن کو اپنے نظام کا حصہ بنا رہے ہیں بلکہ ہم معاشرے کی فلاح و بہبود کے لیے بھی کردار ادا کررہے ہیں۔ ہماراعزم ہے کہ ہم منصوبہ بندی اور دور اندیشی کے ذریعے مستقبل کو محفوظ بنائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button