پاکستانتازہ ترینرجحان
Trending

پی ڈی ایم جلسے میں‌ایک مرتبہ پھر محمود اچکزئی نے اردو زبان کے بعد لاہورمیں کھڑے ہوکرلاہوریوں‌‌ کی توہین کرڈالی

شیئر کریں

لاہور: اپوزیشن جماعتوں‌ کے الائنس پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی جانب سے مینار پاکستان پر ہونے والے جلسے کے دوران جہاں‌مریم نواز لاہوریوں‌ کو سلام پیش کررہی تھیں‌ اور وہیں‌ جلسے میں‌ خطاب کے دوران محمود خان اچکزئی نے لاہوروالوں کی توہین کرڈالی.

‌مینار پاکستان پر جلسے سے اپنے خطاب میں‌ محمود اچکزئی نے کیا کہ

” لاہوریوں کو انگریز سامراج کا حصہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ لاہوریوں نے انگریز کے ساتھ مل کرافغان سرزمین پر قبضے کی کوشش کی۔”

پی ٹی آئی کے وفاقی وزیر مراد سعید نے اچکزئی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اچکزئی نےلاہورمیں کھڑےہو کر لاہوریوں کی توہین کی اور اس سے قبل بھی محمودخان اچکزئی نے کراچی میں اردوسےمتعلق متنازع بات کی تھی.

وفاقی وزیر مراد سعید نے لاہوریوں‌کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں‌ لاہور والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں‌ کہ انہوں‌ نے پی ڈی ایم کو مسترد کر دیا ہے، پی ڈی ایم کا مقصد صرف ایک ہے کہ کسی طرح انہیں‌ اور ان کے قائدین کو این آر او دے دیا جائے، اس کی مثال محمود اچکزئی کے عوام، اداروں اور پختونوں سے متعلق بیانات دیکھے جاسکتے ہیں‌ جبک مولانا فضل الرحمان کا بھی کردار کچھ مختلف نہیں ہے.

مراد سعید کا مزید کہنا کہ موجودہ حکومت نے جب کشمیر کا مسئلہ دنیا بھر میں اٹھایا تو ایسے موقع پر مولانا نے کشمیر کاز کو نقصان پہنچانے کے لیے آزادی مارچ کیا جبکہ خفیہ تنظیم ایم آئی سکس سے ملاقاتوں سے متعلق فضل الرحمان جوابدہ ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button