بزنستازہ ترینرجحان

سری لنکا نے پاکستانی کینو پر سیس میں اضافے کا فیصلہ واپس لے لیا

کراچی: پی ایف وی اے کی نشاندہی پر وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد کا بروقت اقدام کے باعث سری لنکا کی جانب سے پاکستانی کینو پر سیس میں اضافہ کا فیصلہ واپس لے لیا گیا

مشیر تجارت کی ہدایت پر سری لنکا میں تعینات ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ اتاشی نے سری لنکن حکام کی سامنے معاملہ اٹھایا جس کے نتیجے میں سری لنکا نے سیس میں اضافہ کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔ سیس 160 سری لنکن روپے فی کلو سے کم کرکے 30 سری لنکن روپے مقرر کردیا گیا ہے۔

پی ایف وی اے نے 30 نومبر کو سری لنکا کی جانب سے کینو پر سیس بڑھانے کے معاملے کی نشاندہی کی تھی جس پر مشیر تجارت عبدالرزاق دائود نے ٹوئیٹ کے زریعے پھلوں کے ایکسپورٹرز کو خوشخبری سنادی جبکہ برآمدات کی راہ میں حائل رکاوٹوں کی بروقت نشاندہی پر پی ایف وی اے کے کردار کو بھی سراہا۔

جس پر پی ایف وی اے کے سرپرست اعلیٰ وحید احمد کا کہنا تھا ک وزیر اعظم کے مشیر برآمدات کو درپیش مسائل کے فوری حل کے لیے کوشاں ہیں۔

وحید احمد نے مزید کہا کہ سری لنکا کی جانب سے کینو پر سیس کی پرانی شرح بحال کرنے سے پاکستان سے سری لنکا کو کینو کی ایکسپورٹ میں اضافہ ہوگا۔

تاہم کینو کی برآمد کا 3لاکھ 50 ہزار ٹن کا ہدف حاصل کرنے میں آسانی ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button