پاکستانتازہ ترینرجحان

کیماڑی میں ایک بار پھر پرسرار زہریلی گیس کے اخراج سے 15 افراد متاثر

شیئر کریں

کراچی: کیماڑی کے اطراف میں رات گئے شہریوں کو سانس لینے میں دشواری کا محسوس ہونے لگی جبکہ ایک بار پھر پراسرار زہریلی گیس کا اخراج شروع ہوگیا ہے۔

پرسرار زہریلی گیس کے اخراج کے باعث ابتدائی طور پر سامنے آنے والی اطلاع کے مطابق 15 سے زائد افراد کو سانس لینے میں دشواری پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق تمام متاثرہ افراد کو کیماڑی کے ضیاء الدین اسپتال لایا جارہا ہے جبکہ کیماڑی کی فضاء آلودہ دکھائی دے رہی ہے جس کے باعث علاقینوں کو سانس لینے میں شدید دشواری کا سامنا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق کراچی پورٹ ٹرسٹ پر برتھ نمبر دو، تین اور پانچ پر کرنکل کے جہاز لنگر انداز ہیں جبکہ پورٹ کی برتھ نمبر گیارہ اور بارہ پر سویابین کے جہاز لنگر انداز ہیں۔

تاہم کراچی پورٹ پر لنگر اندوز تمام جہازوں کو ایک ساتھ ہی خالی کرنے کی وجہ سے فضاء گرد الود ہوگئی ہے۔

یاد رہے اس رواں برس اس سے قبل بھی کیماڑی پر زہریلی گیس کے اخراج سے 14 افراد جاں بحق اور سینکڑوں متاثر ہوگئے تھے جس کے باعث علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button