
پاکستان کو عالمی ادارۂ صحت کی جانب سے ٹریکوما کے خاتمے پر اعزاز، سید مصطفیٰ کمال نے قبول کیا:
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے پاکستان کو ٹریکوما کے خاتمے میں کامیابی پر عالمی سطح پر ایوارڈ سے نوازا ہے۔
یہ اعزاز وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے وصول کیا، جنہیں جنیوا میں ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کے
دوران یہ سرٹیفکیٹ دیا گیا۔ ترجمان وزارت صحت کے مطابق،
اس موقع پر ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل نے مصطفیٰ کمال کو ایک اعزازی سرٹیفکیٹ پیش کیا۔
وزیر صحت نے اس کامیابی کو پاکستان کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیا اور کہا کہ یہ نہ صرف ایک
بڑی صحت کی کامیابی ہے بلکہ عوامی صحت کے شعبے میں ہماری جدوجہد کا ثمر بھی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ٹریکوما ایک بیکٹیریا سے پیدا ہونے والی آنکھوں کی بیماری ہے،
جس کا بروقت علاج نہ ہونے پر انسان مستقل نابینا ہو سکتا ہے۔ مصطفیٰ کمال نے یہ بھی یقین دلایا کہ
حکومت پولیو کے خاتمے کے لیے بھی اسی طرح کے اقدامات کرنے کا عزم رکھتی ہے۔
مزید پڑھیے:
کراچی میں شدید گرمی کے باعث جلدی امراض میں اضافہ
کینسر کی جلد تشخیص کیلئے ماہرین کی اہم تجویز