تازہ ترینٹیکنالوجیرجحان
Trending

وفاقی اردو یونیورسٹی کے طلباء وزیر اعظم یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم سے محروم

وفاقی اردو یونیورسٹی عبد الحق کیمپس کراچی اساتذہ تنظیم کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر عرفان عزیز نے خدشہ ظاہر کیا ہےکہ وزیر اعظم کی لیپ ٹاپ اسکیم سے یونیورسٹی کے طلباء محروم رہ جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ انتطامیہ نے لیپ ٹاپ اسکیم کیلئے درخواست جمع کرانے کی تاریخ 20 جون رکھی تھی جس پر عید الاضحی اور یونیورسٹی میں جاری امتحانات کے باعث عملدرآمد ممکن نہ ہوسکا۔

وزیر اعظم یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم

جنرل سیکریٹری اساتذہ تنظیم ڈاکٹر عرفان نے کہا کہ موجودہ حکومت کا نوجوانوں کیلئے یہ بہترین منصوبہ ہے جبکہ طلباء اس اسکیم کا بے تابی سے انتظار کرتے ہیں لیکن موجودہ حالات میں دستیاب کم وقت میں درخواست جمع کرانا ممکن نہیں۔

اساتذہ تنظیم کی وزیر اعظم سے اپیل

جنرل سیکریٹری نے اساتذہ تنظیم کے پلیٹ فارم سے وزیر اعظم، وزیر تعلیم، ایچ ای سی سمیت حکام سے اپیل کی کہ لیپ ٹاپ اسکیم میں درخواست جمع کرانے کی مدت میں توسیع کی جائے۔

ڈاکٹر عرفان نے مطالبہ کیا کہ اہل طلباء کو اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے کا موقع فراہم کیا جائے تاکہ نوجوان ملک کا مستقبل روشن بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button