تازہ ترینلائف اسٹائل

فریز لینڈ کمپینا اینگرو پاکستان کا کسانوں کے بچوں کیلئے اسکالر شپ پروگرام

کراچی: فریز لینڈ کمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (ایف سی ای پی ایل) نے اسکالر شپ پروگرام شروع کردیا ہے، جس کا مقصد کسانوں کے بچوں کو تعلیم کے حصول میں معاونت کرنا ہے۔

کمپنی نے نومبر میں ساہیوال کے 2 طلباء کو مالیاتی امداد فراہم کر کے اس پروگرام کا باقاعدہ آغاز کیا۔ اسکالر شپ حاصل کرنے والوں میں امجد علی کے بیٹے محمد نبیل اور شرافت علی کی بیٹی اقراء شرافت شامل ہیں۔

رواں ماہ کے شروع میں ایف سی ای پی ایل ایگری بزنس کے سربراہ سہیل سرور نے اسکالر شپ حاصل کرنے والوں کا اعلان کیا۔

اس موقع پر اُن کا کہنا تھا کہ اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے کسانوں کے بچوں کی کفالت کرنے پر فریز لینڈ کمپینا اینگرو پاکستان کو فخر ہے۔

150سالہ ڈیری کوآپریٹو وژن کے مطابق کمیونٹیز کی خوشحالی ایف سی ای پی ایل کے مقاصد کا بنیادی عنصر ہے۔ کسانوں کے بچوں کے لیے اسکالر شپ پروگرام اس مقصد کے حصول کی جانب ایک نمایاں پیشرفت ہے۔

دودھ فراہم کرنے والے کسان فریز لینڈ کمپینا اینگرو پاکستان کی سپلائی چین میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، جو کمپنی کے بنیادی مقصد صارفین کو معیاری دودھ کی مصنوعات فراہم کرنے کے حصول میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ کسان کے خاندانوں کی ترقی کمپنی کی اخلاقیات کا بھی ایک اہم جز ہے۔

ایف سی ای پی ایل کا ماننا ہے کہ کسان برادری پاکستانی ڈیری معیشت کا لازمی حصہ ہیں۔ ان کو بااختیار بنانا اور ان کی دیکھ بھال کرنا تمام کاروباری شراکت داری (اسٹیک ہولڈرز) کی ذمہ داری ہے۔

کسانوں کے بچوں مالی معاونت کی بدولت معیاری تعلیم حاصل کرسکیں گے اور اپنی آنے والی نسلوں کا معیار زندگی بہتر بناسکیں گے۔ اس اقدام سے ملازمین کی حوصلہ افزائی بھی ہوتی ہے۔

ڈیری فارمرز اور فریز لینڈ کمپینا کے درمیان اعتماد کا رشتہ کئی دہائیوں پر محیط ہے اورکمپنی آنے والے سالوں میں اس تعلق کو مزید مضبوط کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button