پاکستانتازہ ترین

اسائنمنٹ ایڈیٹرز ایسو سی ایشن نے کراچی پریس کلب انتخابات کے لیے کمیٹی قائم کردی

شیئر کریں

کراچی: نیوز چینلز کے اسائنمنٹ ایڈیٹرز کی نمائندہ تنظیم ایسوسی ایشن آف کراچی اسائنمنٹ ایڈیٹرز کا ہنگامی اجلاس کراچی پریس کلب میں منعقد ہوا، جس میں کراچی پریس کلب کے انتخابات کے حوالے سے تفصیلی مشاور کی گئی۔

اکائی کے ہنگامہ اجلاس میں پریس کلب کے انتخابات میں تنظیم کس پینل کی حمایت کرے گی اس حوالے سے 5 رکنی کمیٹی تشکیل دےدی گئی۔

اجلاس میں متفقہ طور پر کمیٹی کو مکمل اختیارات دیا گیا ہے کہ مشاورت کے بعد کمیٹی کلب انتخابات میں شریک کسی بھی ایک پینل کی غیر مشروط طور پر حمایت کرنے کا فیصلہ کرے گی۔

کمیٹی آئندہ 2 روز میں کراچی پریس کلب کے انتخابات میں حصہ لینے والے پینلز کے نمائندوں سے ملاقات کے بعد حتمی فیصلہ کرے گی۔

کمیٹی ارکان میں اکائی کی ایڈہاک کمیٹی کے صدر خالد زمان، نائب صدر عامر بختیار، جنرل سیکریٹری زوہیب احمد، جوائنٹ سیکریٹری احتشام خالد، خزانچی طارق عزیز اور صبیح الوریٰ شامل ہیں۔

اجلاس میں اکائی کے انتخابات اور کارڈز کی تقسیم کے حوالے سے تقریب کے انعقاد پر بھی بات چیت کی گئی جبکہ مستقبل کا لائحہ عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر ایڈہاک کمیٹی کے صدر خالد زمان کا کہنا تھا کہ میڈیا چینلز کے حالات کے تناظر میں اسائنمنٹ ایڈیٹرز کا متحرک ہونا ناگزیر ہوچکا ہے۔

چینلز میں ریڑھ کی ہڈی تصور کی جانے والی اسائنمنٹ ڈیسک کو اپنی شناخت و پہچان کےلیے جدوجہد کرنا ہوگی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button