
کراچی: حسین نظر آنا صنف نازک کا خواب ہوتا ہے لیکن ضروری نہیں کہ غیر شادی شدہ لڑکیاں ہی خوبصورت نظر آئیں۔
اس تاثر کو غلط ثابت کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والی سرگم کوشل شادی شدہ ہونے کے باوجود نہ صرف نہایت خوبصورت ہیں بلکہ اپنی پرکشش شخصیت اور صلاحیتوں کے باعث کشمیر کی حسینہ نے مسز ورلڈ کا تاج اپنے نام کیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مسز ورلڈ کے مقابلے کا انعقاد امریکہ کے شہر لاس ویگاس میں کیا گیا جہاں دنیا بھر سے 63 ممالک سے تعلق رکھنے والی خواتین نے شرکت کی جبکہ مختلف مقابلوں اور مراحل سے گزرنے کے بعد مسز ورلڈ کا تاج سرگم کوشل کو پہنایا گیا۔
انگریزی ادب میں پوسٹ گریجویشن کرنے والی 32 سالہ سرگم کوشل کچھ عرصہ تدریسی شعبے سے وابستہ رہیں جبکہ حسینہ نے 2018 میں بھارتی بحریہ کے افسر سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔
مسز ورلڈ دنیا کا پہلا مقابلہ حسن ہے جس میں شادی شدہ خواتین شرکت کرتی ہیں جبکہ اس مقابلے کا انعقاد 1984 سے کیا جا رہا ہے۔