تازہ ترینرجحان

جوڈیشل کمیشن بننے تک مذاکرات کےلیے نہیں بیٹھیں گے، عمر ایوب

Spread the love

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن بننے تک ہم مذاکرات کے چوتھے دور میں نہیں بیٹھیں گے۔

پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی سربراہ عمر ایوب

پاکستان تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ عمر ایوب نے واضح طور پر کہا

کہ چوتھے اجلاس میں شرکت جوڈیشل کمیشن کے قیام میں پیش رفت سے مشروط ہے۔

عمرایوب نے گفتگو میں کہا کہ حکومت بے شک اجلاس میں بیٹھ کر ڈگڈگی بجائے

ہمیں مذاکراتی اجلاس کی نئی تاریخ سے تاحال آگاہ نہیں کیا گیا۔

بیرسٹر گوہر کی عمر ایوب کی گفتگو کی تائید

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے عمر ایوب کی گفتگو کی تائید کردی ہے

بیرسٹرگوہر کا کہنا تھا کہ کمیشن نہیں بناتے تو مذاکرات کے چوتھے دور میں نہیں بیٹھیں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ بانی کے احکامات ہیں جوڈیشل کمیشن نہیں بنتا تو مذاکرات نہ کیے جائیں،

حکومت کہے کمیشن بنے گا تو ہی مذاکرات کے چوتھے دور میں شریک ہونگے۔

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button