
چین سے آنے والی 21 الیکٹرک بسیں لاہور پہنچ گئیں،6مزید ا لیکٹرک بسیں کل لاہور پہنچ جائیں گی۔
وزیر ٹرانسپورٹ کا بیان
وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر کا کہنا ہے 15فروری تک لاہور کی سڑکوں پر
الیکٹرک بسیں رواں دواں ہوں گی،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازافتتاح کریں گی۔
مجموعی طور پر27 الیکٹرک بسیں پہلے فیز میں پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر چلیں گی
لاہور میں مزید 500 سے زائد الیکٹرک بسیں بھی چلائی جائیں گی۔
واضح رہے اس وقت اسلام آباد، کراچی میں بھی الیکٹرک بسیں آپریشنل ہیں اور ہزاروں شہری اس سے مستفید ہورہے ہیں۔
تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔