اسلام آباد: صارفین کی آسانی کو اپنی اولین ترجیح بنانے کے ساتھ یوفون نے پاکستانیوں کے لئے مختلف اقسام کی انٹرٹینمنٹ اور خصوصی طور پر تیار پروگرامز کو ایچ ڈی کوالٹی میں حالیہ ٹی وی شوز، موویز، کڈز انٹرٹینمنٹ کا مواد پیش کرنے کے لئے سینی پیکس کے اسٹارز پلے (STARZPLAY) پلیٹ فارم کے ساتھ اشتراک کیا ہے۔
یوفون کے صارفین کسی بھی ڈیوائس سے اپنے پسندیدہ شوز کو ملاحظہ کرسکتے ہیں۔ ان شوز کو ڈاو¿ن لوڈ کرکے آف لائن بھی ملاحظہ کیا جاسکتا ہے۔ یہ پلیٹ فارم یوفون کے تمام پری پیڈ اور پوسٹ پیڈ صارفین کو لامحدود موویز، ویڈیوز اور شارٹ فلموں سے لطف اندوز کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔
اس اشتراک کے ذریعے یوفون کا عزم ہے کہ اپنے صارفین کو انٹرٹینمنٹ کے وسیع آپشنز فراہم کئے جائیں اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ان کے پیسوں کی ادائیگی کا نہایت باکفایت استعمال ہو۔ یہ سروس پاکستان بھر میں صرف 8 روپے روزانہ، 59 روپے ہفتہ وار اور 239 روپے ماہانہ پر دستیاب ہے۔
یوفون کے صارفین کے لئے اسٹارز پلے ایپ اینڈرائڈ (Android)اور آئی او ایس (IOS)ڈیوائسز پر موجود ہے۔ اس میں سائن اپ کرنے کے بعد اسٹارز پلے کی سروس کے استعمال کے لئے سبسکرپشن کی ادائیگی سے قبل یوفون صارفین کے پاس مفت ٹرائل دستیاب ہے۔
اسٹارز پلے کے صارفین فرینڈز، دی ویمپائر ڈائریز، دی فلیش اور دی واکنگ ڈیڈ جیسے بہترین ٹی وی شوز ملاحظہ کرسکیں گے۔ ان کے علاوہ ہیری پوٹر، جیمز بونڈ اور بیٹ مین جیسی موویز کے ساتھ ساتھ اسٹارز پلے اوریجنل کے ‘کاش کہ ‘سے بھی لطف اندوز ہوسکیں گے۔
اسٹارزپلے پاکستان کے مقامی ٹیلنٹ کو استحکام بخشنے کے لئے اپنا تعاون فراہم کررہا ہے جس کی بدولت سبسکرائبرز لال کبوتر اور موٹرسائیکل گرل سمیت پاکستانی موویز اور پاکستانی شارٹ فلموں سے لطف اٹھا سکیں گے۔
اسٹارزپلے کو سبسکرائب کرنے کے لئے صارفین اسکی ویب سائٹ (www.starzplay.pk/ufone) وزٹ کرکے اپنا پرائس پلان منتخب کرسکتے ہیں ۔
موبائل نمبر کے اندراج کے بعد اسٹارٹ یور ٹرائل (Start your Trial)بٹن دبائیں۔ صارفین اپنے موبائل پر موصول ہونے والے تصدیقی کوڈ کا اندراج کرکے کسی بھی وقت اور کہیں بھی اسٹارز پلے کی اسٹریمنگ کرسکتے ہیں ۔
یوفون اور اسٹارزپلے کی شراکت داری کے آغاز پر سینی پیکس گروپ کے چیئرمین عارف بیگ محمد نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا، "پاکستانی آڈینس کو محظوظ کرنے کے حوالے سے اسٹارزپلے شاندار ساکھ کا مالک ہے جس کی لائبریری میں موویز، ٹی وی شوز سمیت بہت مواد شامل ہے۔
یوفون سے اشتراک کے نتیجے میں ہمارے صارفین کی تعداد بڑھے گی اور یوفون کے پری پیڈ اور پوسٹ پیڈ صارفین کو اعلیٰ معیار کا انٹرٹینمنٹ مواد میسر آسکے گا۔ ہم پرامید ہیں کہ پاکستان کی پسندیدہ اسٹریمنگ سروس ملکی ٹیلی کام صارفین کو نہایت آسانی سے میسر ہوگی۔ ”
سال 2001 سے آغاز کے ساتھ ہی یوفون ٹیلی کام انڈسٹری میں جدت کے ساتھ صارفین کو سہولت پہنچانے کے لئے قائدانہ کردار کا حامل موبائل خدمات پیش کرنے والا ادارہ رہا ہے۔
پاکستان بھر میں بلاتعطل کنکٹویٹی کے اپنے مرکزی ہدف کے گرد اپنی تمام سرگرمیاں اور خدمات کو ترجیح دینے کے ساتھ یوفون پاکستانی ایکو سسٹم میں تیزرفتاری سے ڈیجیٹائزیشن کے عمل کے لئے وسائل کے استعمال اور انٹرٹینمنٹ کے لئے نئے آئیڈیاز پیش کرنے کا عمل جاری رکھے گا۔