پاکستان میں یوٹیوب ویڈیوز اور میوزک کا مقبول ترین پلیٹ فارم

شیئر کریں

کراچی: یوٹیوب کی جانب سے کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں یوٹیوب نے پاکستان میں اپنے پہلے برانڈ کاسٹ(Brandcast) کا آغاز کیا۔

اس برانڈ کاسٹ کے انعقادکا مقصد یوٹیوبرز کو سراہنا اور پلیٹ فارم پر کامیاب برانڈز کو تازہ ترین معلومات اور اپ ڈیٹس فراہم کرنا تھا۔

تقریب میں متعدد یوٹیوبرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور یوٹیوب کی جانب سے مقامی طور پر اس طرح کی تقریب کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا۔

گوگل کے کنٹری ڈائریکٹر ،فرحان ایس قریشی نے تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستاں میں یوٹیوب نے لوگوں کو نہ صرف اپنے خیالات اور فن کا مظاہرہ کرنے کا موقع دیا بلکہ ساتھ ہی پیسے کمانے کا ایک زریعہ بھی بنایا۔

انہوں نے کہا کہ گوگل اور کنٹار (Kantar) کے سروے کے مطابق یوٹیوب پاکستان میں آن لائن ویڈیو کا انتہائی مقبول پلیٹ فارم ہے۔

پاکستان میں 18 سے 24سال کی عمر کے 62 فیصد پاکستانی ایک ماہ میں ایک یا ایک سے زیادہ مرتبہ یوٹیوب دیکھتے ہیں اور 78 فیصد افراد اپنے پسندیدہ شوز اور کانٹینٹ دیکھنا پسند کرتے ہیں۔

فرحان قریشی نے کہا کہ یوٹیوب پر2022ء کی پہلی سہ ماہی کے دوران مختلف کیٹیگریز کی ویڈیوز دیکھنے کے دورانیے میں اضافہ دیکھا گیا۔

ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی ویڈیوز 95 فیصد زیادہ دیکھی گئی جبکہ ایکسر سائز ویڈیوز کو 80 فیصد اور لائیو ٹیلی ویژن ویڈیوز کو 8 گنا زیادہ بار دیکھا گیا۔

انہوں نے کہا کہ شارٹ ویڈیوز کا فیچر یوٹیوب شارٹس، عالمی سطح پر اوسطاً 30بلین یومیہ ویوز حاصل کر رہا ہے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں چار گنا زیادہ ہے۔

فرحان قریشی نے کہا کہ یوٹیوب پاکستانی یوٹیوبرز کے لیے اپنا تعاون جاری رکھے گا تاکہ وہ اپنے شوق کو آگے بڑھا سکیں اور ذمہ دارانہ انداز میں اپنا کیریئر بناسکیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button