انٹرٹینمنٹتازہ ترینرجحان

ہانیہ عامر پر بھارتیوں کی تنقید، دلجیت دوسانجھ نے خاموشی توڑ دی

شیئر کریں

دلجیت دومیں اپنی نئی فلم ‘سردار جی تھری’ سے متعلق وضاحت پیش کی:

بھارتی گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ نے حال ہی میں اپنی نئی فلم ’سردار جی تھری‘ کے متعلق

سامنے آنے والی خبروں اور تنقید پر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔ برطانوی ریڈیو اسٹیشن سے گفتگو

کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ فلم میں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کو شامل کرنے اور اسے

بھارت میں ریلیز نہ کرنے کے فیصلے کے پیچھے کی وجوہات کیا ہیں۔

دلجیت نے کہا کہ جب فلم کی شوٹنگ شروع ہوئی تھی، اُس وقت سب کچھ معمول کے مطابق تھا اور

حالات بھی ٹھیک تھے۔ انہوں نے بتایا کہ فروری میں شوٹنگ مکمل ہونے کے بعد، پہلگام واقعہ اور دیگر حالات بدل گئے،

جن کا کوئی دخل اس پروجیکٹ سے نہیں تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ہانیہ عامر کو فلم سے نکال

نہیں سکتے تھے کیونکہ شوٹنگ اور ایڈیٹنگ کا عمل مکمل ہو چکا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم نے مشورہ کیا اور فیصلہ کیا کہ ہانیہ کو فلم میں برقرار رکھیں گے،

مگر اسے بھارت میں ریلیز نہیں کیا جائے گا۔ دلجیت نے یہ بھی بتایا کہ پروڈیوسر، ڈائریکٹر

اور پوری ٹیم نے فیصلہ کیا ہے کہ یہ فلم بھارت کے علاوہ دیگر ممالک میں ریلیز کی جائے گی۔

دلجیت نے یہ بھی ظاہر کیا کہ فلم کی بھارتی مارکیٹ میں ریلیز نہ ہونے سے کچھ مالی نقصان ہو سکتا ہے،

مگر وہ پروڈیوسرز کے اس فیصلے کی حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ فلم ’سردار جی 3‘ کو

امر ہوندل کی ہدایت کاری میں بنایا گیا ہے، اور یہ 27 جون کو دنیا بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز کی

جائے گی، جس میں نیرو باجوا، جیسمین باجوا اور گلشن گروور بھی اہم کردار ادا کریں گے۔

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button