پاکستانتازہ ترینرجحان

پنجاب، آزاد کشمیر میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ، این ڈی ایم اے

شیئر کریں

شدید بارشوں اور سیلاب کے خطرے پر این ڈی ایم اے کا الرٹ!

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران

پنجاب اور آزاد جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں موسلا دھار بارشیں متوقع ہیں، جن سے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کی جانب سے جاری وارننگ میں بتایا گیا ہے کہ گجرات
گوجرانوالہ
سیالکوٹ
نارووال
لاہور
قصور
جہلم
چکوال
منڈی بہاؤالدین
حافظ آباد
ننکانہ صاحب
چنیوٹ
اور پاکپتن میں شدید بارشیں ہو سکتی ہیں،

جن سے شہری علاقوں میں پانی جمع ہونے اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا امکان ہے۔

آزاد کشمیر کے
مظفرآباد
راولاکوٹ
باغ
کوٹلی
وادی نیلم
اور حویلی جیسے پہاڑی علاقوں میں بھی وقفے وقفے سے بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے، جس سے لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔

این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پہاڑی ندی نالوں میں تیز بہاؤ سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر کر سکتا ہے۔

ادھر دریائے ستلج میں پانی کی سطح بڑھنے کے سبب آس پاس کے علاقوں سے لوگوں کی منتقلی کا عمل جاری ہے۔

امدادی کاموں میں پی ڈی ایم اے پنجاب، ریسکیو 1122 اور فوج کے انجینئرز سرگرم عمل ہیں۔

حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ندی نالوں اور نشیبی علاقوں سے دور رہیں،

غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور حفاظتی تدابیر اختیار کریں۔

خیبر پختونخوا میں سیلاب نے تباہی مچادی، 300 سے زائد ہلاکتیں، سیکڑوں لاپتہ

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button