
ڈاکٹر عاصم حسین کی والدہ ڈاکٹر اعجاز فاطمہ انتقال کرگئی
کراچی: سابق وفاقی وزیر اور چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر عاصم حسین کی والدہ اور ضیاء الدین اسپتال کی بانی ڈاکٹر اعجاز فاطمہ مختصر علالت کے بعد کراچی میں انتقال کرگئیں۔
ڈاکٹر عاصم حسین کی والدہ ڈاکٹر اعجاز فاطمہ ضیاء الدین اسپتال کے بانی ارکان میں تھیں۔
ڈاکٹر اعجاز فاطمہ کی عمر بانوے برس تھی گزشتہ کئی روز سے ضیاء الدین اسپتال نارتھ کیمپس میں زیر علاج تھیں۔
مرحومہ نے سوگواران میں دو بیٹے اور دو بیٹیاں چھوڑی ہیں۔ ڈاکٹر اعجاز فاطمہ سر ڈاکٹر ضیاء الدین احمد کی بڑی صاحبزادی تھیں۔
ڈاکٹر اعجاز فاطمہ ایک معروف گائناکالوجسٹ تھیں۔ 1952 میں انہوں نے ناظم آباد میں پہلے ضیاء الدین اسپتال کی بنیاد رکھی تھیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹریننز کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات و رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے اپنے تعزیتی پیغام میں سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عاصم حسین کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔