تازہ ترینسائنس

مارٹن ڈاؤ ڈرمیٹولوجی میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس متعارف کرانے والی پہلی پاکستانی کمپنی

شیئر کریں

لاہور: MD-AIDer کے استعمال کا مقصد بیماریوں کی درست تشخیص اور صحت کے شعبے کی کارکردگی کو بڑھانا ہے
ادویہ سازی صنعت (Pharmaceutical Industry) کے صف اول کے ادارے مارٹن ڈاؤ گروپ نے ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے پاکستان میں پہلی بار ڈرمیٹولوجی(جلدی امراض) کی درست تشخیص کے لیے مصنوعی ذہانت (Artificial Intelligence) کا ٹول MD-AIDer متعارف کروادیا ہے۔

اس ٹول کا مقصد جدید ٹیکنالوجی کا استعمال بڑھا کر بیماریوں کی درست تشخیص اور صحت کی دیکھ بھال کے شعبے کی کارکردگی کو بڑھانا ہے۔

مارٹن ڈاؤ کا متعارف کرایا گیا MD-AIDer ٹول ڈاکٹروں اور ماہر امراض جلد کو بیماریوں کی درست تشخیص میں مدد فراہم کرنے کے ساتھ ان کی معلومات اور صلاحیتوں کو بڑھانے میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔

آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹول کے ذریعے صحت کی دیکھ بھال کا شعبہ کامیابی اور تبدیلی کے ایک نئے دور میں داخل ہوجائے گا۔

مارٹن ڈاؤ کے ڈائریکٹر بزنس یونٹ فواد عباسی نے اس سنگ میل کے حصول پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ادویہ سازی کی صنعت میں صف اول کے ادارے کی حیثیت سے مارٹن ڈاؤ اس بات پر پختہ یقین رکھتا ہے کہ ٹیکنالوجی کے جدید طریقوں کو رائج کرکے اور ان کا استعمال بڑھا کر صحت کی دیکھ بھال کے شعبے میں بہتری لائی جاسکتی ہے، جس سے یہ شعبہ آنے والے برسوں میں غیرمعمولی ترقی کرتے ہوئے کامیابیوں کے نئے منازل طے کرے گا۔

مارٹن ڈاؤ کے بزنس یونٹ ہیڈ محمد شعیب نے کہا کہ پاکستان میں پہلی بار MD-AIDer ٹول متعارف کرانے سے ڈرمیٹولوجی کے شعبے میں انقلاب آئے گا۔ یہ ٹول امراض کی درست تشخیص کا ایک موثر ذریعہ ثابت ہوگا اور اس ٹول کے صحت کی دیکھ بھال کے شعبے پر لازوال اثرات مرتب ہوں گے۔

مزید برآں وسیع تشخیصی صلاحیت کا حامل یہ Al ٹول ڈاکٹروں کو تیزی سے بگڑتی ہوئی بیماریوں کا جلد پتہ لگانے میں مدد فراہم کرے گا، جس کی وجہ سے پاکستان کے ممتاز ماہر امراض جلد MD-AIDer ٹول کا ملک میں استعمال بڑھانے کی پوری کوشش کریں گے۔

مارٹن ڈاؤ گروپ کئی دہائیوں پر محیط اپنے تجربے اور تکنیکی مہارت کا استعمال کرتے ہوئے وقتاً فوقتاً نئی ایجادات کو متعارف کرواتا رہتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button