وزارتِ خزانہ کی جانب سے مالی سال 25-2024ء کی رپورٹ جاری کر دی گئی۔
مہنگائی کی شرح رواں سال میں 7.2 فیصد رہی، 80 ماہ کی کم ترین سطح پر
پاکستان کے وزارتِ خزانہ نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال کے پہلے 6 ماہ میں مہنگائی کی شرح 7.2 فیصد رہی۔
گزشتہ سال کی طرح مہنگائی کی شرح میں کمی نظر آئی ہے
جبکہ مہنگائی کی شرح دسمبر 2024ء میں 4.1 فیصد رہی، جو 80 ماہ کی کم ترین سطح ہے۔
مہنگائی کی شرح کی کمی کی وجوہات؟
وزارتِ خزانہ نے کہا کہ مہنگائی کی شرح کی کمی کی وجوہات کے طور
پر شرحِ تبادلہ کے استحکام، مالیاتی نظم و ضبط، اور بہتر سپلائی کو نمایاں کیا گیا ہے۔
غیر قانونی فارن ایکسچینج کمپنیوں پر کارروائی
وزارتِ خزانہ نے غیر قانونی فارن ایکسچینج کمپنیوں، اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی پر
کارروائی کی وجہ سے مہنگائی کی شرح میں کمی کو نمایاں کیا ہے۔
حساس قیمت اشاریے میں جنوری 2025ء کے آخری 5 ہفتوں میں مسلسل کمی دیکھی گئی ہے۔
اسپی آئی میں 0.77 فیصد کمی
23 جنوری 2025ء کو ختم ہوئے ہفتے میں ایس پی آئی میں 0.77 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی۔
12 اشیاء کی قیمتوں میں کمی، 14 میں اضافہ جبکہ 25 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
حکومتی اقدامات
حکومتی اقدامات پر چنے کی دال کی قیمت 52.5 روپے کم ہوئی
دال ماش کی 37.4 روپے کم ہوئی، مرغی کی قیمت میں 20.1 روپے کی کمی ہوئی،
اور 20 کلو آٹے کی قیمت میں 1022.2 روپے کی کمی ہوئی۔
قیمتوں میں نمایاں کمی
4 ہفتوں میں ٹماٹر، آلو، دالوں، انڈوں اور ایل پی جی کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔
مزید پڑھیں
آج بڑے اضافے کے ساتھ ملک میں سونے کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر آگئی
تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔