
لندن(فرح کاظمی) اردو کے ممتاز شاعر اور نقاد نقاش کاظمی کورونا کے خوفناک بھارتی ڈیلٹا وائرس کے باعث کراچی میں انتقال کر گئے۔

نقاش کاظمی گزشتہ ہفتہ سے کراچی کے بحریہ ٹاون انٹرنیشنل اسپتال میں زیر علاج تھے۔
نقاش کاظمی جون پور سے تعلق رکھنے والے اردو اور فارسی کے معروف شاعر فصیح اللّٰه کاظمی کے گھر 8 جولائی 1944 کو پیدا ہوئے۔

نقاش کاظمی ’رنگِ سفر‘، ’دامنِ گُل‘ اور ’میراث‘ کے مصنف تھے، ان کا مجموعہ کلام چاندنی اور سمندر کے نام سے شائع ہوا تھا۔
نقاش کاظمی کو اردو ادب میں گراں قدر خدمات کے اعزاز میں صدارتی ایوارڈ تمغہ حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا۔
مرحوم نقاش کاظمی نے آرٹس کونسل کراچی میں بھی فعال کردار ادا کیا اور انہوں لسانیات، اردو ادب اور پولیٹیکل سائنس میں ماسٹرز کیا تھا۔
نقاش کاظمی کی نماز جنازہ امام بارگاہ باب العلم کراچی میں ہوئی جبکہ تدفین وادی حسین میں کی گئی۔

مرحوم کے سوگواران میں ان کے دو بیٹے رامش کاظمی، دانش کاظمی اور بیٹی شہرونیہ کاظمی شامل ہیں۔
