
صنعا میں اسرائیلی فضائی حملہ: حوثی وزیراعظم احمد غالب الرحاوی سمیت کئی وزرا شہید!
یمن کے دارالحکومت صنعا میں ایک اسرائیلی فضائی حملے میں حوثی حکومت کے وزیراعظم
احمد غالب الرحاوی اور کئی وزرا کے شہید ہونے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔
حوثیوں کے زیرانتظام میڈیا کے مطابق یہ حملہ 28 اگست کو کیا گیا، جس میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔
حوثی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے وزیراعظم کی شہادت کی باضابطہ تصدیق کی ہے۔
اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ گروہ کے اعلیٰ رہنماؤں کو نشانہ
بنانے کے لیے کیا گیا تھا، تاہم نتائج کا جائزہ ابھی جاری ہے۔
حوثی وزیر دفاع کی جانب سے جاری ایک بیان میں اسرائیل کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کے عزم کا
اظہار کیا گیا، مگر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ بیان حملے سے قبل جاری کیا گیا یا بعد میں۔
احمد غالب الرحاوی نے ایک سال قبل وزیراعظم کا عہدہ سنبھالا تھا لیکن حکومتی فیصلوں میں ان کا کردار علامتی تھا،
جبکہ عملی اختیارات نائب وزیراعظم محمد مفتاح کے پاس تھے،
جنہیں اب نیا وزیراعظم نامزد کر دیا گیا ہے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ یہ حملہ ایک پیچیدہ
آپریشن کا حصہ تھا جس میں صنعا میں موجود حوثی قیادت کو ہدف بنایا گیا،
اور یہ کارروائی خفیہ معلومات کی بنیاد پر کی گئی۔