تازہ ترینرجحانصحت

ملک بھر میں جان بچانے والی ادویات کی شدید قلت، 79 اہم ادویات غائب

شیئر کریں

ملک میں ضروری ادویات نایاب، لاکھوں مریض خطرے میں: پی ایم اے کا انتباہ!

پاکستان میں جان بچانے والی ادویات کی سنگین قلت نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) نے خبردار کیا ہے کہ انسولین سمیت کم از کم 79 اہم

ادویات مارکیٹ سے غائب ہیں، جن میں سے کئی کا کوئی متبادل بھی دستیاب نہیں۔

پی ایم اے کا کہنا ہے کہ یہ بحران محض ادویات کی قلت نہیں بلکہ لاکھوں مریضوں کی زندگیوں کے لیے سنگین خطرہ بن چکا ہے۔

ان نایاب ادویات میں
ذیابیطس
کینسر
الزائمر
دل کے امراض
ذہنی صحت
اور پارکنسن جیسی بیماریوں کا علاج شامل ہے۔

ایسوسی ایشن نے بیان میں کہا کہ طویل اثر رکھنے والی انسولین کی عدم دستیابی سے ذیابیطس کے

مریض سنگین پیچیدگیوں کا شکار ہو رہے ہیں، جبکہ پیوند کاری کروانے والے افراد ضروری اینٹی فنگل

دوا کی قلت کے باعث جان لیوا انفیکشنز کا سامنا کر رہے ہیں۔

ادویات کی اس بحرانی صورتحال کو ایک انسانی المیہ قرار دیتے ہوئے ایسوسی ایشن نے حکومت سے

فوری اور مؤثر اقدامات کی اپیل کی ہے، جن میں ادویات کی قیمتوں کے تعین کے لیے ایک حقیقت

پسندانہ پالیسی بھی شامل ہے۔ پی ایم اے نے بلیک مارکیٹ کو اس بحران کی ایک بڑی وجہ قرار دیتے

ہوئے کہا ہے کہ غیر قانونی کاروبار کی وجہ سے ضروری ادویات مہنگی اور نایاب ہو گئی ہیں،

جس سے عام مریض کی رسائی مشکل ہو گئی ہے۔
ادارے نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ فوری طور پر

اقدامات کرے تاکہ اس صورتحال پر قابو پایا جا سکے اور مریضوں کی زندگیوں کو مزید خطرے میں پڑنے سے بچایا جا سکے۔

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button