تازہ ترینٹیکنالوجیرجحان

آئی فون 17 کب ریلیز ہوگا، ایپل نے تاریخ کا اعلان کردیا

شیئر کریں

ایپل نے آئی فون 17 کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کیا!

ایپل نے اپنے آئندہ بڑے ایونٹ کی تاریخ جاری کردی ہے، جس کا انعقاد 9 ستمبر 2025 کو ایپل کے ہیڈ کوارٹر، کیلیفورنیا میں ہوگا۔

اس تقریب میں کمپنی نئی آئی فون 17 سیریز، ایپل کی جدید اسمارٹ گھڑیاں، اور دیگر ممکنہ مصنوعات کو پیش کرے گی۔

متوقع ہے کہ آئی فون 17 سیریز کا یہ خصوصی ایونٹ 9 ستمبر کو منعقد ہوگا،

اور اس کے تین روز بعد یعنی 12 ستمبر سے پری آرڈرز کا آغاز ہوگا۔

عالمی سطح پر یہ فون 19 ستمبر سے دستیاب ہوسکتا ہے۔ رپورٹس کے مطابق،

آئی فون 17 پرو میکس میں گزشتہ ماڈلز کے مقابلے میں زیادہ طاقتور بیٹری شامل کی جائے گی،

اور یہ پہلا فون ہوگا جس میں 5000 ایم اے ایچ کی بیٹری دی جائے گی۔

اگر آپ مارکیٹ میں آئی فون 17 کی دستیابی یا خریداری کی تاریخ کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں،

تو یہ 19 ستمبر 2025 کے قریب متوقع ہے، تاہم کمپنی کی جانب سے صرف ریلیز ایونٹ کی تاریخ کا اعلان کیا گیا ہے۔

انٹرنیٹ کی بندش اور بجلی کے تعطل سے آئی ٹی کمپنیوں کو شدید نقصان

مالی سال 25 میں 3 کروڑ سے زائد موبائل فونز کی فروخت ہوئی، پی ٹی اے

پاکستان اور چین کے سائنسدانوں نے مِل کر چاول کی نئی ہائبرڈ قسم تیار کرلی

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button