
ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کی سیلابی صورتحال کے لیے 3 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان !
ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں کے پیش نظر پاکستان کے لیے
3 ملین امریکی ڈالر کی ہنگامی ریلیف گرانٹ فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
یہ اعلان جمعے کو اے ڈی بی کے جاری کردہ ایک بیان میں کیا گیا،
جس میں کہا گیا ہے کہ یہ رقم پاکستان کی حکومت کی درخواست پر دی جا رہی ہے۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق،
اس مون سون سیزن میں اب تک 800 سے زائد افراد بارش اور سیلاب سے متاثر ہو کر جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
اے ڈی بی کے صدر، ماساتو کانڈا، نے پاکستان میں سیلاب کے سبب ہونے والے جانی و مالی نقصان پر
افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ بینک پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے تاکہ ہنگامی امدادی سرگرمیوں
میں مدد فراہم کی جا سکے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ یہ امداد پاکستان کے عوام کے لیے ایک طویل مدتی
ترقیاتی شراکت اور فوری انسانی ضروریات کو پورا کرنے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔
ماساتو کانڈا اس وقت تین روزہ دورے پر پاکستان میں ہیں،
جہاں انہوں نے جمعے کو وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کی۔
چناب، راوی اور ستلج میں شدید سیلابی صورتحال، این ڈی ایم اے



