پاکستانتازہ ترینرجحان

خیبرپختونخوا: تعلیمی اداروں کی چھٹیوں میں اضافہ

شیئر کریں

پشاور: خیبرپختونخوا تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی

سردیوں کی شدت میں اضافے کے پیش نظر، صوبائی حکومت نے تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔

اس فیصلے کی باضابطہ اطلاع نوٹیفکیشن کے ذریعے جاری کی گئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ موسم سرما کی چھٹیوں میں 6 جنوری 2025 تک اضافہ کر دیا گیا ہے۔

نتیجتاً، تعلیمی ادارے اب یکم جنوری کی بجائے 7 جنوری کو دوبارہ کھلیں گے۔

دیگر صوبوں کی چھٹیوں کی تفصیلات:

پنجاب اسکولز:

محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کے تمام اسکولوں میں تعطیلات 20 کے بجائے 23 دسمبر سے ہوں گی۔ موسم سرما کی تعطیلات23 دسمبر سے 10 جنوری تک ہوں گی۔

بلوچستان اسکولز:

بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں 16دسمبر سے موسم سرما کی تعطیلات کا آغاز ہو گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کوئٹہ کے سرد علاقوں میں تعطیلات 28 فروری تک جاری رہیں گی جبکہ گرم علاقوں میں موسم سرما کی 10 روزہ تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان کے گرم علاقوں میں تعطیلات یکم جنوری سے 10 جنوری تک ہوں گی۔

سندھ اسکولز:

محکمہ تعلیم سندھ نے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں 21 دسمبر سے 31 تک تعطیلات ہوں گی۔
فیصلے کا اطلاق تمام نجی و سرکاری اداروں پر ہوگا۔

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button