چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا ہے کہ رجب المرجب 1446 ہجری کا چاند نظر آگیا۔
رویّتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس
رویّتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی سربراہی میں منعقد ہوا، جس میں زونل کمیٹی کے اراکین نے اپنے اپنے اضلاع سے شرکت کی۔
چیئرمین نے بتایا کہ یکم رجب المرجب 1146 ہجری، جو کہ 2 جنوری بروز جمعرات کو ہوگی، اس حوالے سے معلومات فراہم کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے کئی علاقوں میں موسم ابر آلود رہا، جبکہ کچھ مقامات پر آسمان صاف نظر آیا، جس کے نتیجے میں چاند کی شہادت موصول ہوئی ہے۔
اس ضمن میں وزارت مذہبی امور کی طرف سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
ماہ ررجب کی دعا
اَللّٰهُمَّ بَارِکْ لَنَا فِيْ رَجَبٍ وَشَعْبَانَ وَبَلِّغْنَا رَمَضَانَ
تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔