پاکستانتازہ ترینرجحان

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی کا اعلان

شیئر کریں

اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان:

وفاقی حکومت نے آئندہ 15 دنوں کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کیا ہے،

جس کی تفصیلات فنانس ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں پیش کی گئی ہیں۔

اوگرا کی جانب سے جائزہ:

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے تیل کی

عالمی منڈی میں ہونے والی حالیہ تبدیلیوں کا جائزہ لیا اور اس کے مطابق صارفین کے لیے نئی قیمتیں مقرر کی گئی ہیں۔

نئی قیمتوں کا اطلاق:

یہ نئی قیمتیں یکم مارچ سے نافذ العمل ہوں گی اور یہ 15 روز تک برقرار رہیں گی۔

پیٹرول کی قیمت میں بھی کمی ، جس کے نتیجے میں
فی لیٹر

صرف 50 پیسے کم ہو کر 255 روپے 63 پیسے ہو گئی ہے، جو پہلے 256 روپے 13 پیسے تھی۔

وفاقی حکومت نے ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 5 روپے 31 پیسے کی کمی کر دی ہے،

جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 258 روپے 64 پیسے ہو گئی ہے، جو پہلے 263 روپے 95 پیسے تھی۔

علاوہ ازیں، مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 53 پیسے جبکہ

لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2 روپے 57 پیسے کی کمی عمل میں لائی گئی ہے،

اور نئی قیمتیں بالترتیب 168 روپے 12 پیسے اور 153 روپے 34 پیسے مقرر کی گئی ہیں۔

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button