پاکستانتازہ ترینرجحان

ملک بھر میں عیدالفطر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے

شیئر کریں

ملک بھر میں عید الفطر مذہبی جوش و خروش سے منائی جا رہی ہے:

ملک کے مختلف شہروں میں عید الفطر کی نماز کے روحانی اجتماعات منعقد ہوئے،

جہاں مسلم امہ، خصوصاً مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے لوگوں کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

ساتھ ہی ملک کی ترقی، خوشحالی اور امن کی دعا بھی مانگی گئی۔

عیدالفطر کی خوشیوں کے موقع پر صدر آصف علی زرداری نے ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ

یہ دن رمضان المبارک کی نعمتوں کا انعام ہے، جو ہمیں روزے کی صعوبتوں کے بعد حاصل ہوا۔

یہ مقدس مہینہ ہمیں صبر، برداشت اور اللہ کے قریب ہونے کی ترغیب دیتا ہے۔

صدر نے مزید کہا کہ عید ہمیں اتحاد اور بھائی چارے کا درس سکھاتی ہے،

ہمیں اپنی صفوں میں یکجہتی پیدا کرنے اور ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ دن خوشی اور ہمدردی کا پیغام لے کر آیا ہے۔

رمضان المبارک ہمیں تقویٰ، صبر اور قربانی کے سبق سکھاتا ہے،

جسے ہمیں اپنی روزمرہ کی زندگی میں اپنانا چاہیے اور اسلامی اصولوں کو بہر حال ترجیح دینی چاہئے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کو اس وقت اندرونی اور بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے،

ہمیں انتہا پسندی، نفرت اور فرقہ واریت سے بچتے ہوئے ملک کے استحکام اور سالمیت کے لئے متحد ہونا ہوگا۔

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button