
پاکستان اور آرمینیا کے درمیان سفارتی تعلقات کا قیام!
وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور آرمینیا کے مابین سفارتی تعلقات کا آغاز ہوگیا ہے۔
یہ اعلان چین کے شہر تیانجن میں اسحاق ڈار، پاکستان کے وزیر خارجہ، اور آرمینیائی ہم منصب کے درمیان مشترکہ اعلامیہ کے تبادلے کے بعد کیا گیا،
جس کے نتیجے میں دونوں ممالک کے تعلقات رسمی طور پر قائم ہو گئے ہیں۔
دفتر خارجہ کے مطابق،
اس موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور آرمینیائی وزیر خارجہ کے درمیان ملاقات ہوئی،
جس میں دونوں نے مل کر مشترکہ اعلامیہ پر دستخط کیے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ تعلقات کو
مضبوط بنانے کے لیے بنیادی اصول اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق ہوں گے۔
اس موقع پر معیشت، تعلیم، ثقافت اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق، دونوں ممالک نے دوطرفہ اور کثیرالجہتی فورمز پر مشترکہ طور پر کام کرنے،
عوامی خوشحالی اور ترقی کے لیے مل کر کوششیں جاری رکھنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
مزید پڑھیے:
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا