
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان!
وزارت خزانہ نے پیٹرول اور دیگر پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کیا ہے۔
اس کے مطابق، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے،
جس کے بعد اس کی نئی قیمت 269.99 روپے مقرر کی گئی ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق،
مٹی کے تیل کی قیمت میں 1.46 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، اور اس کی نئی قیمت 176.81 روپے ہو گی۔
اسی طرح،
لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2.40 روپے کی کمی کے بعد نئی قیمت 159.76 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
جبکہ پیٹرول کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے، جو کہ 264.61 روپے فی لیٹر پر قائم رہے گی۔
وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ یہ قیمتیں آج (یکم ستمبر) سے لاگو ہوں گی۔
مزید پڑھیے:
ملک بھر میں جان بچانے والی ادویات کی شدید قلت، 79 اہم ادویات غائب
سونے کی قیمت میں جمعے کو مزید اضافہ
سندھ ریونیو بورڈ نے زرعی ٹیکس دہندگان کیلئے آن لائن پورٹل متعارف کرادیا
دواؤں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ،عوام پریشان
پاکستان سیلابی امداد: ایشیائی ترقیاتی بینک کا 30 لاکھ ڈالر ہنگامی گرانٹ کا اعلان
وزارتِ تجارت قیمتی پتھروں اور جیولری کی برآمدات و درآمدات بحال کرنے میں ناکام