تازہ ترینٹیکنالوجیرجحان

صارفین کے لیے خوشخبری، ٹک ٹاک پر اب وائس نوٹس اور تصاویر بھیجنا ممکن

شیئر کریں

ٹک ٹاک نے نئے پیغام رسانی کے فیچر سے صارفین کی سہولت میں اضافہ کر دیا!

ٹک ٹاک نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس کے ذریعے اب وہ وائس نوٹس، تصاویر اور ویڈیوز بھی بھیج سکتے ہیں۔

اس نئے فیچر کے تحت، صارفین 60 سیکنڈ تک کی آواز ریکارڈ کرکے براہِ راست پیغام میں بھیج سکتے ہیں۔

علاوہ ازیں، ایک وقت میں 9 تصاویر یا ویڈیوز بھیجی جا سکتی ہیں،

چاہے یہ کیمرہ سے لی گئی ہوں یا موبائل کی گیلری سے منتخب کی گئی ہوں۔

ٹک ٹاک کا کہنا ہے کہ یہ تبدیلی صرف ویڈیوز دیکھنے اور شیئر کرنے سے آگے بڑھ کر روزمرہ بات

چیت کے لیے بھی ایپ کو موزوں بنائے گی، بالکل ویسے ہی جیسے واٹس ایپ یا انسٹاگرام پر ہوتا ہے۔

صارفین کی حفاظت کے لیے، اگر کوئی شخص پہلی بار آپ کو پیغام بھیجے، تو وہ صرف ٹک ٹاک پر

موجود مواد ہی بھیج سکتا ہے، اپنی تصاویر یا ویڈیوز شیئر نہیں کر سکتا۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ سہولت اگلے چند ہفتوں میں تمام صارفین کے لیے دستیاب ہو جائے گی۔

مزید پڑھیے:

وزارت آئی ٹی اور لمز کے درمیان ڈیجیٹل سروسز پر مفاہمتی یادداشت پر دستخط

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button