حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان آج مذاکرات کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگا۔
پارلیمنٹ ہاؤس اجلاس
ایاز صادق کی صدارت میں آج سہ پہر 3:30 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں بند کمرہ اجلاس انعقاد پذیر ہوگا۔
خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور بھی آج کے مذاکرات میں شریک ہوں گے، جہاں تحریک انصاف اپنے مطالبات کا منشور پیش کرے گی۔
تحریک انصاف مطالبات
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف بانی چیئرمین کی رہائی اور دیگر قیدیوں کی رہائی کے معاملے کو اٹھائے گی۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ پی ٹی آئی 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات کی تحقیقات کے لیے عدالتی کمیشن کے قیام کا مطالبہ کرے گی۔
دوسری جانب حکومت، چارٹر آف ڈیمانڈ کی بنیاد پر اپنے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔
تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔