
کنزیومر ایسوسی ایشن آف پاکستان کے تحت پانچویں روڈ سیفٹی کانفرس کل منعقد ہوگی
کراچی: صارفین کی نمائندہ تنظیم کنزیومر ایسوسی ایشن آف پاکستان کے زیر اہتمام پانچویں روڈ سیفٹی کانفرس کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوگی جس میں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اویس شاہ قادری بحیثیت مہمان خصوصی شر کت کر یں گے۔
تقریب کے اعزازی مہمانوں میں ڈی آئی جی ٹریفک احمد یار چوہان، ڈی آئی جی لائسنسگ عمران یعقوب، ڈی ائی جی موٹروے پولیس شاہد جاوید، قونصل جنرل جاپان توسی کازہ اسامورو اعزاری قونصل جنرل یمن ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ اعزازی قو نصل جنرل ماروکو مرزا اشتیاق بیگ، سی ای او ڈاکٹر عیسیٰ لیباٹری ڈا کٹر فرحان عیسیٰ سی ای او حبیب آئل ملز پرائیوٹ لمیٹڈ معیدالحسن ایڈشینل کلکٹر کسٹم اسد اللّٰه لارک ، قونصل جنرل سری لنکا جیگت اجی ورنہ ، میجننگ ڈائیکٹر ماس ٹرانسیٹ اتھارٹی عبدالستار عیسانی اور دیگر شرکت کریں گے۔
کنزیومر روڈ سیفٹی کانفرس کا انعقاد گزشتہ کئی سالوں سے کیا جارہا ہے کیپ کے چئیرمین کو کب اقبال نے بتایا کہ اس کانفرس کا مقصد لو گو ں میں ٹر یفک قوا نین سے متعلق شعور، آگاہی فر اہم کرنا ہے تاکہ شہری ٹرانسپورٹ کا استعمال کرتے وقت ٹر یفک قوانین پر عمل کر یں۔
سیفٹی کانفرنس کے انعقاد کا مقصد شہر میں روڈ ایکسڈینٹ کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جسکی وجہ موٹر سائیکل والوں کو ٹریفک قوانین پر عمل نہ کرنا ہے جسکی وجہ سے بعض خطرناک حادثات جنم لیتے ہیں اور زندگی کا چر اخ گل ہو جاتا ہے۔
کانفرنس سے متعلق چیئرمین کنزیومر ایسوسی ایشن آف پاکستان کوکب اقبال کا کہنا تھا کہ کم عمر بچوں کو والدین گاڑی اور موٹر سائیکل دے رہے ہیں اور وہ بے لگام طریقے سے چلاتے ہوئے حادثات کا شکار ہو جاتے ہیں دوسری وجہ لائن کی پاسداری نہ کرنا ہے جبکہ شہر میں ہیوی ٹریفک اپنے مقرر کردہ وقت سے پہلے ہی چلانا شروع ہو جاتا ہے۔
کوکب اقبال نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایک اندازے کے مطابق شہر کراچی میں 80فیصد سے زیادہ لوگوں کے پاس ڈرائیونگ لا ئنس نہیں ہے اور نہ ہی انہیں ٹر یفک قوانین کے بارے میں ا ٓگا ہی ہے شہر میں بے سنگم طریقے اور اورٹیک کی وجہ سے روزآنہ لا تعد اد حادثات ہو رہے ترقی یافیہ ممالک کر طرح تعلیمی اداروں میں ٹریفک قوانین ڈے متعلق کوئی آگاہی دی جاتی ہے انہیں اس بارے میں پڑھایا جائے بلکہ ہر تعلیمی ادارے پر لازم ہے کہ وہ اسکول نصاب میں ٹریفک قوانین کے بارے میں طلباء کو تعلیم دیں بلکہ ڈائیونگ کی بھی تربیت دیں۔
کوکب اقبال نے اس بات پر زور دیا کہ لیاری ایکسپریس وے سے جانے والوں کیلئے ماڑی پور سے ہو کہ جانا پڑتا ہے جس پر ہیوی ٹریفک اگر لا ئن کی پا سداری کر ے تو باآسانی لو گو ں کے بائی پاس سے جانے کا راستہ مل سکتا ہے۔
انہوں نے ڈی آئی جی لائسنس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اب ٹریفک لائسنس باآسانی دستیاب ہے شرط یہ کے لوگوں کو ڈرائیونگ آئی ہو۔ انہوں نے کہا کہ ڈرائیونگ لا ئنس دئے ہو ئے پہلے ڈائیور کا تحریری امتحان اور پھر پریکٹیکل امتحان ضروری ہے۔
لائسنس نہ رکھنے والوں کے خلاف قوانین کے تحت کاروائی ضروری ہے کنزیومر ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ "کنزیومر روڈ سیفٹی کانفرنس” سے عوام کو ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی حاصل ہوگی، ضرورت اس امر کی ہے کہ معاشرے کی بھلائی اور قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے۔