تازہ ترینرجحانصحت

پولیو کے خاتمے کیلیے وزیر اعظم نے قوم سے تعاون مانگ لیا

شیئر کریں

اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمیں ہر قیمت پر پاکستان سے پولیو کے مرض کا خاتمہ کرنا ہوگا اور یہ مشترکہ کاوشوں سے ہی ممکن ہوگا۔

انسداد پولیو مہم کا افتتاح: وزیر اعظم کا خطاب

اتوار کے روز اسلام آباد میں 2025 کی پہلی قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوا

جس کی افتتاحی تقریب میں وزیر اعظم نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

عالمی شراکتداروں کا شکریہ

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے عالمی ادارہ صحت، یونیسف، سعودی عرب اور دیگر شراکتداروں کی امداد پر شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اللہ کے فضل سے 2025 کی پولیو مہم کا آغاز ہورہا ہے

جو کہ پاکستان کے بچوں کو اس مہلک مرض سے محفوظ رکھنے کا ایک اہم موقع ہے۔

پولیو ورکرز کی محنت

وزیر اعظم نے انسداد پولیو ٹیم کی شب و روز محنت کو سراہا اور کہا کہ

حالیہ مہم کے بدولت پولیو ورکرز دور دراز علاقوں میں پہنچ کر اپنی قومی ذمہ داری نبھائیں گے۔

پچھلے سال کے کیسز کا ذکر

انہوں نے پچھلے سال میں 77 پولیو کے کیسز کا ذکر کرتے ہوئے اسے ایک بڑا چیلنج قرار دیا۔

اس سال جنوری میں ایک کیس کی رپورٹ کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے امید ظاہر کی کہ ہم ان شاء اللہ پاکستان سے پولیو کا خاتمہ کریں گے۔

افغانستان کے ساتھ تعاون

وزیر اعظم نے ہمسایہ ملک افغانستان کے ساتھ رابطوں کا ذکر کرتے ہوئے

کہا کہ باہمی تعاون سے وہاں بھی پولیو کے خاتمے کی امید ہے۔

مستقبل کی حفاظت

شہباز شریف نے عالمی ادارہ صحت، یونیسف، بل گیٹس فاؤنڈیشن اور دیگر شراکتداروں کی معاونت پر اظہار تشکر کیا

اور کہا کہ مشترکہ کوششوں کی بدولت ہی ہم پولیو کا خاتمہ کر سکتے ہیں۔

انہوں نے اس بات کا عزم کیا کہ ہم پاکستان سے پولیو کا مکمل خاتمہ کریں گے۔

مہم کا آغاز اور بچوں کی صحت

وزیر اعظم نے رواں سال کی پہلی انسداد پولیو مہم کے آغاز کا اعلان کیا

جس میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

اس مہم کے دوران، پولیو ورکرز ملک کی ہر کونے میں دور دراز اور

دشوار گزار علاقوں میں پہنچ کر بچوں کی صحت کو یقینی بنائیں گے۔

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button