تازہ ترینرجحانکھیل

پی سی بی کا ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں آئندہ شرکت پر مکمل پابندی کا فیصلہ

شیئر کریں

پی سی بی نے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز سے مکمل طور پر بائیکاٹ کا اعلان کیا!

پاکستانی کرکٹرز کے ساتھ امتیازی سلوک اور سیاسی اثرات:

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے حالیہ ”ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز“ (ڈبلیو سی ایل) میں

پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ ہونے والی ناانصافی اور سیاسی مداخلت کے پیش نظر آئندہ اس ٹورنامنٹ میں شرکت سے مکمل طور پر انکار کر دیا ہے۔

ایک سرکاری بیان میں پی سی بی نے منتظمین کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پاکستانی

کھلاڑیوں کو اس مقابلے سے باہر رکھنے اور سیاسی مفادات کے تحت فیصلے لینے کی کوششیں قابل مذمت ہیں،

خاص طور پر اس وقت جب بھارتی ٹیم نے پاکستان کے خلاف اپنے شیڈول میچ کھیلنے سے انکار کیا۔

پی سی بی نے اس مقابلے کی جانب سے جاری کی گئی معذرت کو طنزیہ انداز میں مسترد کرتے ہوئے

کہا کہ اس بیان سے واضح ہوتا ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو نکالنے کا فیصلہ کھیل کے اصولوں پر

نہیں بلکہ کسی مخصوص قوم پرستی کے بیانیے کو فروغ دینے کے لیے کیا گیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق، ایسی جانبداری، جسے حساسیت کا لبادہ اوڑھایا گیا ہے،

بین الاقوامی کھیلوں کے حلقوں میں منفی پیغام بھیجتی ہے۔ اس حوالے سے پی سی بی کا کہنا ہے

کہ سیاسی بنیادوں پر کیے گئے فیصلے کھیلوں کی غیرجانبداری اور ساکھ کو نقصان پہنچاتے ہیں،

اور ایسے حالات میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شرکت ان کا وقار مجروح کرنے کے مترادف ہے،

جو مستقبل کے مقابلوں کے لیے بھی خطرناک ہو سکتی ہے۔

اس مسئلے پر پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کا ورچوئل اجلاس بھی منعقد ہوا،

جس میں سینئر عہدیداروں اور نمائندوں نے اس معاملے پر غور و خوض کیا۔

یاد رہے کہ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے دوران بھارتی ٹیم نے صرف ایک میچ کھیلا، جب کہ گروپ اسٹیج کے

دونوں میچز میں پاکستان کے خلاف کھیلنے سے انکار کیا۔ اس کے باوجود پاکستانی کھلاڑیوں کو

نظر انداز کرنے پر پی سی بی نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button