پاکستانتازہ ترینرجحان

وزیراعظم ہاؤس پہنچنے پر ایرانی صدر کا پرتپاک استقبال

شیئر کریں

ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کا پاکستان کا دورہ، دوطرفہ تعلقات میں نئی روح پھونکی گئی!

اسلام آباد: ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے اتوار کو وزیراعظم ہاؤس کا دورہ کیا، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر کا خیرمقدم کرتے ہوئے گارڈ آف آنر بھی پیش کیا اور دونوں
ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے۔

اس موقع پر صدر ایران کو پاکستان کی مسلح افواج کے دستے کی جانب سے سلامی دی گئی۔

اس دوران، صدر پزشکیان نے وزیراعظم ہاؤس کے باغ میں یادگاری پودا بھی لگایا۔ اس سے قبل،

انہوں نے اسلام آباد میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے ملاقات کی،

جس میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ایران کے مابین برادرانہ اور تاریخی تعلقات پر زور دیا اور

مختلف شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

صدر پزشکیان نے پاکستان کی حمایت کو سراہتے ہوئے، دو طرفہ تعاون کے فروغ کے لیے اپنی تیاریاں

ظاہر کی اور کہا کہ دونوں ملکوں کے سیاسی و اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے

بامعنی مذاکرات جاری رہیں گے۔ ذرائع کے مطابق، وزیراعظم ہاؤس میں آج ہونے والی وفود کی سطح کی

ملاقات میں مختلف معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط متوقع ہیں،

جن میں تجارت، توانائی، سرحدی تعاون اور علاقائی سلامتی کے امور شامل ہیں۔

ایرانی صدر کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا جائے گا، جس میں اعلیٰ حکومتی شخصیات اور

سفارتکار شریک ہوں گے۔ علاوہ ازیں، مسعود پزشکیان یوسف رضا گیلانی اور ایاز صادق سے بھی

ملاقات کریں گے تاکہ پارلیمانی سطح پر تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔ شام کو، صدر پزشکیان پاکستانی

صدر آصف علی زرداری سے بھی ملاقات کریں گے، جس میں دو طرفہ تعلقات کے استحکام پر تبادلہ خیال

ہوگا اور صدر زرداری ایرانی صدر کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیں گے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق،

یہ دورہ دونوں ملکوں کے اقتصادی اور سفارتی روابط کو نئے عزم کے ساتھ آگے بڑھانے کا آغاز قرار دیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button