تازہ ترینرجحانلائف اسٹائل

یوم آزادی کی مناسبت سے آئی ایس پی آر کا نغمہ ریلیز

شیئر کریں

یوم آزادی کے موقع پر آئی ایس پی آر کا حب الوطنی نغمہ ’دل سے پاکستان‘ جاری!

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے یوم آزادی کے موقع پر ایک نیا ملی نغمہ ’دل سے پاکستان‘ ریلیز کیا ہے،

جس میں ملک سے محبت اور قومی جذبے کی ترجمانی کی گئی ہے۔

یہ نغمہ ہر سال کی طرح اس بار بھی یوم پاکستان اور دیگر اہم قومی تقریبات کے دوران جاری کیا گیا ہے۔

گلوکار واجد سعید کی آواز میں پیش کیے گئے اس ملی نغمہ کو جلد ہی عوام کی جانب سے پسندیدگی

ملی اور سوشل میڈیا پر بھی اسے بڑی تعداد میں شیئر کیا گیا۔ ویڈیو میں پاک فوج کی جانب سے

بھارت کے خلاف حالیہ آپریشن ’بنیان مرصوص‘ اور معرکہ حق کی جھلکیاں دکھائی گئی ہیں،

جن میں پاک فوج کے بہادر جوانوں کی دلیرانہ کارروائیاں اور دشمن کے حملوں کا جواب دینے

کا جذبہ واضح طور پر نظر آتا ہے۔ اس ویڈیو میں عالمی میڈیا کی خبروں کے اسکرین شاٹس شامل ہیں،

جن میں بھارت کے رافیل طیاروں کو مار گرانے کی تصدیق بھی کی گئی ہے۔ ساتھ ہی،

مختلف موسمی حالات میں پاک فوج کے جوانوں کو وطن عزیز کی حفاظت کے لیے پرجوش انداز میں لڑتے

ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ’دل سے پاکستان‘ کے ویڈیو میں پاکستان کے مختلف صوبوں کی ثقافت، نوجوانوں کا

حب الوطنی جذبہ، مذہبی ہم آہنگی کے رنگ، اور ملک میں جاری اصلاحات جیسے شعبوں میں ترقی کی جھلک بھی شامل ہے۔

اس ملی نغمہ کی ویڈیو کو ٹی وی چینلز، سوشل میڈیا اور مختلف تقریبات میں نشر کیا جا رہا ہے،

تاکہ ملک سے محبت کا جذبہ اور قومی اتحاد کو فروغ دیا جا سکے۔

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button