پاکستانتازہ ترینرجحان

وفاقی حکومت کا کل ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

یوم یکجہتی کشمیر, ملک میں کل عام تعطیل ہوگی، کابینہ ڈویزن نے کل کی سرکاری چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

شیئر کریں

وفاقی حکومت نے کل ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

سرکاری چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری

کابینہ ڈویژن نے کل یعنی 5 فروری 2025 کے لیے سرکاری چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے

اس نوٹیفکیشن کے مطابق، بدھ کے روز یومِ کشمیر کے حوالے سے ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی اور تمام سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔

خاموشی کا لمحہ

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ اس موقع پر شہدائے کشمیر کو

خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی جائے گی۔

اسٹیٹ بینک کا اعلان

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بھی یومِ کشمیر کے موقع پر اپنے دفاتر بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

حکومتِ پاکستان کے مطابق بدھ 5 فروری کو عام تعطیل کی وجہ سے اسٹیٹ بینک کے تمام دفاتر بھی بند رہیں گے۔

عدالتوں میں بھی چھٹی

یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر راولپنڈی کی ماتحت عدالتوں میں بھی عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

کل سیشن، سول اور فیملی عدالتوں کے ساتھ ساتھ ہائی کورٹ میں بھی 5 فروری کو چھٹی ہوگی۔

سال بھر کی تعطیلات کا کلینڈر

وفاقی حکومت نے سال کے آغاز میں تعطیلات کا کلینڈر جاری کیا تھا،

جس کے تحت 5 فروری کو وفاقی تعطیل بھی شامل ہے۔

اس کے نتیجے میں ملک بھر کے تمام سرکاری اور نیم سرکاری ادارے بند رہیں گے۔

تعلیمی اداروں اور بازاروں کی بندش

کشمیر سے اظہار یکجہتی کے لیے ملک بھر میں تمام تعلیمی ادارے اور بازار بھی بند رہیں گے۔

دریں اثنا، سندھ حکومت نے بھی گزشتہ ہفتے 5 فروری کو عام تعطیل کا اعلان کیا تھا۔

سندھ حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق، یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر سندھ بھر میں بھی سرکاری اور نیم سرکاری ادارے بند رہیں گے۔

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button