بزنستازہ ترینرجحان

سعودیہ کی ایک اور ایئرلائنز اگلے ماہ پاکستان میں فلائٹ آپریشن شروع کرے گی

سعودی عرب کی نئی ایرلائن کے پاکستان آنے سے مسافروں کو براہ راست سفری سہولت میسر آئے گی، ایئرلائن ذرائع

Spread the love

کراچی: پاکستان کی ہوا بازی کے شعبے کے لیے خوشی کی خبر سامنے آئی ہے، کیونکہ سعودی عرب کی ایک اور ایئر لائن نے اعلان کیا ہے کہ وہ 2 فروری سے پاکستان کے لیے اپنی پروازیں شروع کر رہی ہے۔

سعودی عرب کی نئی ایئرلائن پاکستان میں

سعودیہ عرب کی ایک نئی ایئر لائن جلد ہی پاکستان کے لیے اپنی فضائی خدمات کا آغاز کرنے والی ہے۔

اس کی پہلی پرواز ریاض سے کراچی کی سمت روانہ ہوگی اور یہ پروازیں کراچی، ریاض، اور جدہ کے درمیان چلائی جائیں گی۔

فلائی ادیل (Flyadeal) ایئر لائن

فلائی ادیل (Flyadeal) کی پہلی پرواز جب کراچی ائرپورٹ پر پہنچے گی تو اسے ائرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے روایتی واٹر سلوٹ سے خوش آمدید کہا جائے گا۔

پاکستانی سول ایوی ایشن اتھارٹی

پاکستانی سول ایوی ایشن اتھارٹیپاکستانی سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے اس نئی ایئر لائن کو پاکستان میں فضائی آپریشن کی اجازت دے دی ہے، جس کی بدولت مسافروں کو براہ راست سفر کی سہولیات میسر آئیں گی۔

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button