تازہ تریندنیارجحان

پاکستانی نژاد 73 سالہ اخبار فروش کو فرانس کا اعلیٰ ترین سول اعزاز دیا جائیگا

شیئر کریں

پیرس کے لاطینی کوارٹر کے اخباری فروش علی اکبر کو فرانس کا سب سے بڑا اعزاز دینے کا فیصلہ!

پیرس کے مشہور علاقے لاطینی کوارٹر میں گزشتہ
پانچ دہائیوں سے اخبارات بیچنے والے 73 سالہ

پاکستانی نژاد شہری علی اکبر کو فرانس کے اعلیٰ ترین اعزازات میں سے ایک سے نوازا جائے گا۔

علی اکبر نے 1973 میں فرانس ہجرت کی اور اس کے بعد سے لے کر اب تک اخبارات فروخت کا پیشہ جاری رکھا۔

اپنی زندہ دلی، خاص مزاح اور بے پناہ توانائی کی وجہ سے وہ مقامی لوگوں کے دلوں میں جگہ بناتے رہے،

حالانکہ بدلتے ہوئے رجحانات کے سبب اخبار فروشی کا کاروبار کمزور پڑ رہا تھا۔

ستمبر میں فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون انہیں ’نیشنل آرڈر آف میرٹ‘ کے نائٹ (سر) کا اعزاز

عطا کریں گے، جو کہ فرانس میں شہری یا فوجی خدمات کے اعتراف میں دیا جاتا ہے۔

علی اکبر نے خوش دلی سے بتایا کہ شاید اس اعزاز سے انہیں اپنا فرانسیسی پاسپورٹ بھی مل جائے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ 1970 کی دہائی کے اوائل میں، بہتر زندگی کی تلاش میں،

وہ پاکستان سے نکلے، اور افغانستان، ایران اور یونان سے ہوتے ہوئے فرانس پہنچے۔

ابتدائی زندگی میں انہیں بہت مشکلات کا سامنا رہا چھوٹے موٹے کام کیے،

تعصب کا سامنا کیا اور کئی بار سخت حالات میں بھی گزارہ کیا۔

پھر انہوں نے ایک اخبار کا اسٹال سنبھالا اور رفتہ رفتہ اپنی زندگی بہتر بناتے گئے۔

علی اکبر کا خواب تھا کہ اپنی ماں کو ایک باغات والا گھر دے سکیں، اور وہ اپنے کپڑوں کی حالت سے

بھی یہ ظاہر کرتے تھے کہ وہ غربت کے دنوں سے نکلنے کے لیے کوشاں ہیں۔

ابتدا میں انہوں نے سوربون یونیورسٹی اور دیگر تعلیمی اداروں کے طلبہ کو طنزیہ ہفتہ وار ’چارلی ایبدو‘ بھی بیچا۔

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button