
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تاریخی بلندیاں، سرمایہ کاروں کا اعتماد برقرار!
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں سرمایہ کاروں کے پُراعتماد رویے کے سبب منگل کو بھی خریداری کا رجحان برقرار رہا،
جس کے نتیجے میں ہنڈیڈ انڈیکس (ایس ای 100) ملکی تاریخ میں پہلی بار 143,000 کی سطح عبور کرنے میں کامیاب ہو گیا۔
ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر ایس ای 100 انڈیکس 143,281.34 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بھی
پہنچا تھا۔ کاروبار کے اختتام پر، یہ بینچ مارک انڈیکس 984.52 پوائنٹس یعنی 0.69 فیصد اضافہ
کے ساتھ 143,037.16 پر بند ہوا، جو کہ ایک تاریخ ساز سنگ میل ہے۔
مختلف شعبوں میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا، جن میں
آٹوموبائل اسمبلرز
کمرشل بینکس
سیمنٹ
فرٹیلائزرز
اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (او ایم سیز) شامل ہیں،
جبکہ
ایس این جی پی ایل
وافی
انڈو
ایم سی بی
میزان بینک
اور یو بی ایل جیسے بڑے اسٹاکس بھی مثبت زون میں رہیں۔
یاد رہے کہ پیر کو بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام مثبت رجحان کے ساتھ ہوا تھا،
جس کی وجہ سے سرمایہ کاروں کا اعتماد اور کارپوریٹ کارکردگی کی توقعات مزید مضبوط ہوئیں،
اور تیزی کا یہ سلسلہ جاری رہا۔ گزشتہ روز، ایس ای-100 انڈیکس 1,017 پوائنٹس یا 0.72 فیصد
اضافے کے ساتھ 142,052.65 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا، جو کہ ایک اور تاریخی بلند سطح ہے۔
اسٹاک ایکسچینج ،100 انڈیکس ایک لاکھ 42 ہزار سے زائد کی ریکارڈ سطح پر بند