تازہ تریندنیارجحان

درآمدی ادویات پر ٹیرف 250 فیصد تک بڑھ سکتا ہے، ٹرمپ کا انتباہ

شیئر کریں

ٹرمپ کی نئی تجارتی حکمت عملی: دواؤں اور سیمی کنڈکٹرز پر درآمدی ٹیرف میں اضافہ کا عندیہ!

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کے روز اعلان کیا ہے کہ آئندہ درآمدی ادویات (فارماسیوٹیکلز) پر عائد

کی جانے والی ٹیرف کم شرح سے شروع ہوگی، لیکن ایک سے ڈیڑھ سال کے اندر اسے 150 فیصد اور

آخرکار 250 فیصد تک بڑھا دیا جائے گا۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یہ اقدام اس لیے اٹھایا جا رہا ہے تاکہ

امریکی پیداوار کو فروغ دیا جا سکے اور ملک میں ہی دواؤں کی تیاری کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔

انہوں نے یہ بات سی این بی سی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہی۔ اس کے علاوہ،

انہوں نے خبردار کیا کہ غیر ملکی سیمی کنڈکٹرز پر بھی نئی درآمدی ڈیوٹیز جلد لاگو کی جائیں گی۔

اس دوران، ٹرمپ نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ وہ بھارت کی جانب سے روس سے تیل خریدنے پر

سخت ناراض ہیں اور آئندہ 24 گھنٹوں میں اس پر نمایاں ٹیرف عائد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

یاد رہے کہ اپریل میں ٹرمپ انتظامیہ نے تقریباً تمام تجارتی شراکت داروں پر 10 فیصد درآمدی ٹیکس نافذ کیا تھا،

تاہم کچھ مصنوعات کو اس سے مستثنیٰ قرار دیا گیا تھا، جنہیں بعد میں مخصوص ٹیرف کے ذریعے

نشانہ بنایا جائے گا۔ یہ اقدامات قومی سلامتی سے متعلق تحقیقات کے بعد کیے جاتے ہیں،

جن میں سیمی کنڈکٹرز اور فارماسیوٹیکلز کے حوالے سے بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

اس سے قبل، ٹرمپ انتظامیہ نے درآمدی اسٹیل اور ایلومینیم پر 50 فیصد تک کے بھاری ٹیرف عائد

کیے تھے، جبکہ گاڑیاں اور اسپئر پارٹس پر نسبتاً کم شرح سے ٹیکس لگایا گیا تھا۔

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button